حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 105 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 105

105 یہ وہ لوگ ہیں جو اسلام میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اللہ کے ساتھ شریک نہیں ٹھہرایا۔انہوں نے کچھ اور باتوں کا بھی تذکرہ کیا۔تو رسول اللہ صلی علیکم ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا تم کن باتوں میں لگے ہوئے ہو ؟ انہوں نے آپ کو بتایا۔آپ نے فرمایا یہ وہ لوگ ہیں جو نہ جھاڑ پھونک کرتے ہیں نہ کرواتے ہیں نہ بر اشگون لیتے ہیں اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں اس پر عکاشہ بن محصن کھڑے ہوئے اور عرض کیا اللہ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے ان میں سے بنا دے۔اس پر آپ نے فرمایا تم ان میں سے ہو۔پھر ایک اور شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ اللہ کے حضور دعا کیجئے کہ وہ مجھے ان میں سے بنادے۔اس پر آپ نے فرمایا اس میں عکاشہ تم پر سبقت لے گیا ہے۔عَنْ حُصَيْنٍ، قَالَ كُنْتُ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، فَقَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُرِضَتْ عَلَى الأَهمُ ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ يَمُرُّ مَعَهُ الأُمَّةُ، وَالنَّبِيُّ يَمُرُ مَعَهُ النَّفَرُ، وَالنَّبِيُّ يَمُرُ مَعَهُ العَشَرَةُ، وَالنَّبِيُّ يَمُرُّ مَعَهُ الخَمْسَةُ، وَالنَّبِيُّ يَمُرُّ وَحْدَهُ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا سَوَادٌ كَثِيرُ، قُلْتُ يَا جِبْرِيلُ، هَؤُلاءِ أُمَّتِي ؟ قَالَ لَا، وَلَكِنِ انْظُرْ إِلَى الْأُفُقِ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا سَوَادٌ كَثِيرٌ، قَالَ هَؤُلاءِ أُمَّتُكَ، وَهَؤُلاَءِ سَبْعُونَ أَلْفًا قُدَّامَهُمْ لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ وَلَا عَذَابَ، قُلْتُ وَلِمَ ؟ قَالَ كَانُوا لَا يَكْتَرُونَ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ فَقَامَ إِلَيْهِ عُكَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ، فَقَالَ ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ ثُمَّ قَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ آخَرُ قَالَ ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ ، قَالَ سَبَقَكَ بِهَا عُكَاشَةُ (بخاری کتاب الرقاق باب يدخل الجنة سبعون الفا بغير حساب 6541) م الله حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الی یکم نے فرمایا کہ میرے سامنے امتیں پیش کی گئیں، چنانچہ نبی گزرنے لگے کسی کے ساتھ ایک امت تھی، کسی کے ساتھ ایک گروہ تھا اور کسی کے ساتھ دس اور کسی کے ساتھ پانچ آدمی اور کوئی تنہا جارہے تھے پھر میں نے نظر اٹھائی، تو ایک بڑی جماعت پر نظر پڑی تو میں نے کہا، اے جبرائیل یہ میری امت ہے! جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا نہیں، افق کی طرف دیکھئے میں نے دیکھا، ایک بڑی