ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 294 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 294

۲۹۴ کی ضرورت نہیں ہے۔مثلاً طلاق وغیرہ ایک اختلاف یہ ہے کہ لعان کے بعد کی فرقت فسخ نکاح ہے یا طلاق بائن - اِس کے متعلق امام مالک اور شافعی کا مذہب یہ ہے کہ یہ فسخ نکاح ہے۔لیکن امام ابوحنیفہ کے نزدیک یہ طلاق بائن ہے۔امام مالک کی دلیل یہ ہے کہ جب اُن کے درمیان ہمیشہ کے لئے جدائی واقع ہو گئی تو یہ حرام رشتوں کے مشابہ ہوئی۔۔امام ابو حنیفہ کی دلیل یہ ہے کہ یہ فرقت منین (نامرد) کی فرقت کے مشابہ ہے جو کہ حاکم کے حکم سے واقع ہوئی ہو۔ایسی فرقت طلاق بائن ہوتی ہے۔