ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 237 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 237

کے مطابق جو بھی فیصلہ میرے حق میں یا میرے خلاف ہو گا میں اسے قبول کرونگی۔لیکن مرد نے کہا کہ اگر فیصلہ جُدائی کا ہو گا تو میں اسے قبول نہ کروں گا۔اس پر حضرت علی نے فرمایا کہ تمہیں خدا کی قسم ہے کہ جب تک اس بات کا اقرار نہ کرو جس کا اقرار تمہاری بیوی نے کیا ہے اس وقت تک تم یہاں سے چا نہیں سکتے۔امام ابو حنیفہ کا استدلال یہ ہے کہ اس سے یہ ثابت ہوا کہ مصلحت کنندگان کو علیحدگی کا فیصلہ کرنے کے لئے خاوند کی اجازت حاصل ہونا ضروری ہے۔امام مالک مصالحت کنندگان کو حاکم وقت کے قائم مقام قراردیتے ہیں جس طرح حاکم وقت کو یہ اختیار ہے کہ جب وہ دیکھے کہ میاں بیوی کے اکٹھا رہنے میں ان کا ضرر ہے تو ان کے درمیان تفریق کر دے