ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page xx
اور اندلس میں محدود ہو کر رہ گیا۔ابن خلدون نے اس کا سبب یہ بیان کیا ہے۔ان ملکوں کے فقہاء کا منتہائے سفر حجاز رہا۔اور وہ اس سے آگے نہ بڑھے۔اس زمانہ میں چونکہ مدینہ ہی علمی مرکز تھا۔اور عراق ان کے راستہ میں نہیں پڑتا تھا۔علاوہ ازیں خلافت بغداد سے ان علاقہ کی حکومتوں کو سیاسی رقابت تھی۔اس وجہ سے کبھی ان علاقوں کے رہنے والوں کا نرخ ادھرہ " ہوتا۔اس لئے انہیں جو کچھ سیکھنا تھا وہ علمائے مدینہ سے ہی سیکھا، دوسرے یہ کہ مغرب اقصٰی اور اندلس کے باشندے بدوی معاشرت کے دلدادہ تھے اور اہل عراق کے تمدن سے سروکار نہیں رکھتے تھے۔لہذا معاشرہ کی یکسانی کے سبب ان کا میلان طبع اہل حجاز کی طرف زیادہ تھا اس مذہب کا زیادہ تر سورج مغرب اقصى الجزائر- تونس - طرابلس بالائی مصر سوڈان، بحرین اور کویت میں رہا ہے۔اما هر شافعی آپ کا نام محمد رکنیت عدات القب ناصر الحدیث وہ اپنے جد اعلیٰ شائع کی نسبت سے شافعی کہلاتے ہیں سلسلہ نسب اس طرح چلتا ہے۔محمد بن ادریس بن عباس بن عثمان بن شافع بن سائب بن عبید بن عبد بن با شمر بن عبد المطلب۔آپ بمقام عرہ رجب نشر ھو میں پیدا ہوئے اور رجب سندھ میں مصر میں فوت ہوئے۔اپنے بچپن میں ہی ایک عجیب خواب دیکھا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں۔انہوں نے دریافت کیا کہ اسے لڑکے تو کس خاندان سے ہے۔اه مقدمه ابن خلدون ۳۹۳۳ IA۔