ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page xxi of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page xxi

انہوں نے عرض کیا حضور کے خاندان سے۔فرمایا میرے قریب آجاؤ جب وہ قریب گئے۔تو حضور نے اپنا لعاب دہن۔ان کی زبان ہونٹوں اور منہ میں ڈالا۔اور فرمایا جا بعد التجھ پر برکت نازل فرمائے۔اس عمر میں ایک اور خواب دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم خانہ کعبہ میں نماز پڑھا رہے ہیں جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں کو تعلیم دیتے رہے۔امام شافعی فرماتے ہیں کہ میں بھی آپ کے قریب پہنچا۔اور آپ سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ مجھے بھی کچھ سکھائیے۔آپ نے اپنی آستین سے ایک میزان دترازی نکال کر عطا فرمائی۔اور فرمایا تیرے لئے میرا یہ عطیہ ہے۔امام شافعی فرماتے ہیں کہ میں نے ایک مقبر سے تعبیر دریافت کی تو اس نے کہا کہ تم دنیامیں حضور علیہ السلام کی سنت مطہرہ کی نشر واشاعت میں امام بینو گے۔چنانچہ بعد کے واقعات نے اس کو سچا کر دکھایا۔آپ نے حجاز پہنچکر امام مالک بن انس سے علم حاصل کیا۔پھر عراق آئے۔اور مجاز امام ابو حنیفہ کے شاگرد محمد شیبانی سے استفادہ کیا۔مشروع شروع میں آپ امام مالک کے مقلد تھے لیکن بعد میں اپنے ذاتی تجربات کی بناء پر اپنے لئے ایک خاص مذہب متخب کیا۔اور اپنے شاگردوں کو اپنے نئے۔مذہب کی تلقین کی۔آپ فن لخت - فقہ اور حدیث کے متبحر عالم تھے۔کتاب سنت، اجماع اور قیاس چاروں مصادر سے استنباط کرتے تھے۔آپ سب سے پہلے امام ہیں جنہوں نے فقہ کے اصول اور احکام مرتب کئے۔اور علمی حیثیت سے ایک مشہور رسالہ تحریر کیا جس میں مندرجہ ذیل مضامین کے متعلق سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔آیات قرآنی احادیث نبوی ناسخ و منسوخ - احادیث کے عمل والباب خبر واحد کو قبول کرنے کے شرائط اجماع - اجتہاد - استحسان اور قیاس فقہ میں آپ کا ایک قیمتی سرمایہ کتاب الا تقدر مات ۱۹