ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 126 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 126

جمہور کا مذہب یہ ہے کہ جب عورت کسی دوسرے شخص سے نکاح کرلے تو اس کا حق حضانت باطل ہو جاتا ہے۔کیونکہ اس کے متعلق یہ روایت ہے کہ :۔انَّ رَسُولَ اللهِ صَلَحَ اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ انْتِ احَقُّ بِهِ مَا لَمْ تَنْكِحِي له د ابو داؤد باب من احق بالولد ) جس کے نزدیک یہ روایت صحیح نہیں ہے۔ان کے نزدیک نکاح کے بعد بھی بچہ ماں کے پاس ہی رہے گا۔ابن رشد کہتے ہیں کہ ماں سے منتقل ہو کر باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف حق حضانت منتقل ہونے کے متعلق کوئی تین اور قابل اعتماد پیل نہیں ملتی۔له ترجمہ: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو فرمایا تم اپنے بچے کی زیادہ حقدار ہو جب تک تم دوسری جگہ نکاح نہ کرو۔تذکرہ ر ابو داؤد باب من احق بالولد )