ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 84 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 84

۸۴ سبب اختلاف صرف یہ ہے کہ آیا آیت رضاعت میں عمومیت ہے یا نہیں۔جو اس کا مفہوم عام لیتے ہیں وہ ہر قسم کے دودھ کی حرمت کے قائل ہیں اور جو اس کی عمومیت کے قائل نہیں وہ مختلف حدبندیوں کے قائل ہیں۔بدکاری زانیہ عورت سے نکاح کے بارہ میں اختلاف ہے جمہور نے اس کو جائز قرار دیا ہے۔لیکن بعض فقہاء نے اس کو ناجائز کہا ہے وجہ اختلاف یہ اختلاف اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے معنی میں اختلاف کی بناء پر ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد یہ ہے:۔الزَّانِيَةُ لَا يَنكِحُهَا الإِذَانٍ أَوْ مُشْرِكُ وَمُحَرِّمَ ذَلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ بعض کے نزدیک یہ ممانعت کا حکم حرمت کے لئے نہیں ہے بلکہ محض مذمت فعل کے لئے ہے لیکن بعض کے نزدیک یہ ممانعت حرمت کے لئے ہے۔اسی طرح آیت کے آخری حصہ وحرم ذلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِين سے بعض لوگ زنا کی حرمت مراد لیتے ہیں۔لیکن بعض لوگ اس سے نکاح کی حرمت مراد لیتے ہیں۔جمہور کا مذہب یہ ہے کہ یہ حرمت زنا کی ہے نکاح کی نہیں ہے۔اور اسکی تائید ایک حدیث سے بھی ہوتی ہے اور وہ یہ ہے۔اَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي زَوْجَتِهِ أَنَّهَا لَا تَرُدُّ يَدَ لامس فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلِقُهَا فَقَالَ لَهُ إِلَى أحِبُّهَا فَقَالَ لَهُ فَاَمْسِلْهَا - - لے ترجمہ۔اور ایک زانیہ زانی یا مشرک کے سوا کسی سے ہم صحبت نہیں ہوتی۔اور مومنوں پر یہ حرام کی گئی ہے کے ترجمہ : ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اپنی بیوی کے متعلق بتایا کہ وہ کسی خواہش مند کے ناتھ کو روکتی نہیں ہے۔آپ نے فرمایا کہ اس کو طلاق دے دو۔اس شخص نے عرض کی کہ یا رسول اللہ مجھے اسے محبت ہے۔آپ نے فرمایا تب تم اس کو اپنے پاس رکھو۔دنسائی کتاب المنكاح باب تزويج الزانية )