ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 267
ابن رشد کے نزدیک بظاہر ان لوگوں کا قول زیادہ درست ہے جن کے نزدیک ہر قسم کی طلاق سے پہلے تمام احکام ساقط ہو جاتے ہیں۔ظہار کے بعد ایلاء بھی واقع ہو جاتا ہے یا نہیں ؟ جب خاوند کی نیست بیوی کو محض تنگ کرنا ہو اور اس نے تمہار کے بعد کفارہ ادا نہ کیا ہو بلکہ اس کے بعد ایلار کر لیا ہو تو کیا یہ ایلا بھی درست ہو گا یا نہیں ؟ اس بارہ میں امام ابو حنیفہ اور امام شافعی کا مذہب یہ ہے کہ ظہار کا حکم اور ہے اور ایلار کا حکم اور ہے۔چونکہ دو حکم ایک دوسرے پر اثر اندازہ نہیں ہوتے اس لئے ظہار پر ایلار واقع نہ ہوگا خواہ اس کی نیت ضرر پہنچانے کی ہو یا نہ ہو یہی مذہب اوزاعی اور ایک اور جماعت کا ہے۔امام مالک کے نزدیک ایلار ظہار کے بعد واقع ہو جاتا ہے بشرطیکہ اس کی نیت ایلاء سے ضرر پہنچانا ہو۔ٹوری کے نزدیک ظہار کے بعد ایلار کرنے سے چار ماہ کے بعد وہ پائن ہو جاتی ہے۔خواہ اس کی نیت ضرر پہنچانے کی ہو یا نہ ہو۔وجہ اختلاف جس نے معنی اور مقصد کو ملحوظ رکھا ہے اس کے نزدیک ظہار کے بعد ایلار واقع ہو جاتا ہے لیکن میں نے ظاہر مفہوم کو لیا ہے اس کے نزدیک ایک حکم دوسرے حکم پر اثر انداز نہیں ہوتا۔کفارہ ظہار کے احکام ظہار کے کفارہ میں مختلف امور پر سجت کی جائے گی۔مثلاً :- (1) کفارہ کی انواع (۳) کفارہ کی ترتیب۔(۳) شرائط کفارہ (ہی) ایک کفارہ کب واجب ہوتا ہے اور ایک سے زیادہ کب ؟