ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page xi of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page xi

اور عالم ہے بدل کے ساتھ بالآخر نہائیت بے رحمانہ سلوک کیا گیا۔آپ شاہی رقابت کا شکار ہوئے۔حاسدین نے آپ پر بے دینی اور الحاد کے فتوے لگائے۔آپ کے فلسفہ کی کتب کو تلف کرنے کا حکم دیا گیا۔اور ایک گمنام جگہ نو مینیا میں آپ کو جلا وطن کیا گیا۔آپ نے یہ عرصہ نہایت بے بسی کے عالم میں گزارا۔بالآخر تحقیقات سے خلیفہ منصور پر یہ عیاں ہوا که در حقیقت این رشا کے خلاف شورش کے پردہ میں حاسدوں کی ذاتی اغراض منفی تھیں چنانچہ خلیفہ نے ان کی لڑائی کے احکام صادر کئے لیکن وہ رہائی کے ایک سال بعد ہی مراکش میں بیمار ہوئے اور ششصہ میں وفات پا گئے۔ہی ابن رشد کے کئی بیٹے تھے جن میں سے دو نے خاص شہرت حاصل کی۔بڑے کا نام احمد تھا اس نے فقہ و حدیث کی تحصیل کی۔اور آخر میں قضا کی خدمت ان کے سپرد ہوئی۔دوسرے بیٹے کا نام محمد تھا۔اس نے علم طلب کی تحصیل کی۔اور بہت مشہور ہوا اور خلیفہ ناصر کے دربار میں طبیب خاص کے عہدہ پر مامور کیا گیا۔امام ابن رشد کے ذاتی حالات اور ان کی تصنیف بدایۃ المجتہد کے خصائص لکھنے کے بعد علم فقہ کے متعلق مختصر تعارف کرانا مناسب ہے۔تاکہ قارئین کو یہ معلوم ہے کہ علم فقہ کیا ہے۔اور اس علم کے فوائد اور غرض و غایت کیا ہیں۔اور اس کی تکمیل کے لئے کن لوگوں نے علمی خدمات سر انجام دیں ہیں۔علم فقہ کی تعریف نقہ کے لغوی معنی سمجھ آئے ہیں۔قرآن مجید میں بھی نفقہ کا لفظ ان معنوں میں استعمال ہیں۔ہوتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وطيعَ عَلى قُلُوهِمْ فَهُمْ لا يفقهون فقہ کی اصطلاحی تعریف بالعموم یہ کی گئی ہے کہ فقہ ان احکام شرعیہ کا نام ہے جن کا تعلق انسان کے ظاہری اعمال سے ہے۔اور جو تفصیلی دلائل سے ماخوذ ہیں۔اس تعریفیت میں