ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 6
دوسرا باب صحت نکاح کے اسباب اس باب میں تین امور بیان کئے گئے ہیں :- اول : عقد نکاح کی کیفیت - دوم : عقد نکاح کی شرائط سوم جقد نکاح کے مواقع۔کیفیت نکاح کیفیت نکاح کے لئے مندرجہ ذیل امور کا جاننا ضروری ہے۔- اذین نکاح یعنی یہ معلوم کرنا کہ نکاح کے لئے کس کس کی رضا مندی حاصل کرنا ضروری ہے؟ ب۔کیا نکاح کے بعد کسی فریق کو فسخ نکاح کا اختیار حاصل ہے۔یا نہیں ؟ ج - ایجاب کے بعد بلا تاخیر نکاح ضروری ہے یا اگر اس میں دوسرے فریق کی طرف سے قبول نکاح میں تاخیر واقع ہو جائے تب بھی یہ عقد لازم ہو جاتا ہے ؟ کیفیت اذن نکاح کے موقعہ پر رضامندی کا اظہار دو طرح سے ہو سکتا ہے۔ا مردوں اور بیوہ عورتوں کی رضامندی کا اظہار واضح الفاظ میں ہونا چاہیئے۔- باکرہ عورتوں کی رضامندی اس طریق پر ہی کافی ہے کہ جب ان سے دریافت کیا جائے تو وہ خاموش رہیں۔اور انکار نہ کریں۔لیکن عدم رضا مندی کا اظہار واضح الفاظ میں ہونا ضروری ہے۔اظہار رضا مندی کے مندرجہ بالا طریق میں کسی فقیہہ نے اختلاف نہیں کیا۔البتہ بعض