ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 1 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 1

نَحْمَدُهُ وَنَصَل عَلى رَسُولِي الكريم كتاب النكاح تجاج کے متعلق اصولی احکام پانچ ابواب میں تفصیل ذیل بیان کئے گئے ہیں۔باب اول : نکاح کے متعلق ابتدائی باتیں۔باب دوم: نکاح صحیح قرار پانے کے اسباب باب سوم :- وہ امور جن کی موجودگی میں عورت کو نکاح فسخ کروانے کا اختیار حاصل ہو جاتا ہے۔باب چہارم :- خاوند اور بیوی کے حقوق - باب پنجم وہ نکاح جو یا تو کلیتہ نا جائز ہیں یا ان میں کسی ایک شرط کے مفقود ہونے کی وجہ سے خرابی پیدا ہو جاتی ہے اور وہ نامکمل رہتے ہیں۔باب اوّل اس باب میں چار مسائل کا بیان ہے۔اول : نکاح کی دینی اور شرعی حیثیت۔دوم: نکاح سے قبل پیغام نکاح بھیجوانا جسے منگنی اور نسبت طے کرنا کہتے ہیں۔سوم -: ایک شخص کے پیغام نکاح پر دوسرے شخص کا پیغام نکاح بھیجنا۔چہارم: نکاح سے قبل منسوبہ یعنی منگیتر کو دیکھنا۔