ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 262 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 262

P4P وہ لوگ جو لونڈی کے ظہار کو صحیح قرار دیتے ہیں وہ اپنی تائید میں اللہ تعا کے عمومی ارشاد کو پیش کرتے ہیں۔وَالَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ چونکہ لونڈیاں بھی نیساء میں شامل ہیں اس لئے ان کا حکم بھی وہی ہوگا جو دوسری بیویوں کا ہے۔وہ لوگ جو لونڈی کے اظہار کو صحیح قرار نہیں دیتے ان کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد :- لِلَّذِينَ يُولُونَ مِن نِّسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ میں نساء سے مراد صرف منکوحہ بیویاں لی گئی ہیں اسی طرح آیت اظہار میں بھی شمار سے مراد منکوحہ بیویاں ہی ہونی چاہیئے۔فریقین کے مندرجہ بالا دلائل سے معلوم ہوا کہ ان کے درمیان وجد اختلال یہ ہے کہ ایک فریق کے نزدیک ظہار۔ایلاء کے مشابہ ہے۔پس جس طرح آیت ایلاء میں نساء سے مراد بیویاں ہیں اسی طرح آیت ظہار میں بھی فنساء سے مراد منکوحہ بیویاں ہیں۔دوسرے فریق کے نزدیک نساء کا لفظ عام ہے جو لونڈیوں اور بیویوں دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے اس لئے ظہار لونڈیوں سے بھی اسی طرح صحیح ہے جس طرح بیویوں سے۔یہ امر کہ کیا ظہار کے لئے یہ ضروری ہے کہ عورت ظہار کرنے والے کی منکوحہ ہو ہے اس کے متعلق امام مالک کا مذہب یہ ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے۔ان کے نزدیک اگر کوئی شخص کسی عورت کے متعلق یہ ہے کہ اگر وہ میرے نکاح میں آگئی تو اس کی پیٹھ میری ماں کی میٹھے کی طرح ہے تو امام مالک کے نزدیک یہ ظہار صحیح ہوگا اور جب وہ اس کے نکاح میں آئے گی یہ ظہار اس پر اثر انداز ہوگا۔