ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 215 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 215

۲۱۵ حیض آتا ہو گا یا وہ ایسی عورت ہوگی میں کو ابھی حیض نہیں آتا۔یہ حیض نہ آنا یا تو نابالغی کی وجہ سے ہوگا یا حیض کا زمانہ گذر کر مایوسی کا زمانہ آجانے کی وجہ سے ہوگا۔وہ عورت جس کو حیض آتا ہو گا۔یعنی حیض کی عمر میں ہوگی۔وہ یا تو حاملہ ہوگی یا اپنی عادت کے مطابق اسے حیض آتا ہوگا۔یا کسی عارضہ کی وجہ سے اسے حیض نہ آتا ہو گا۔یا وہ تخاضہ ہوگی۔وہ عورت جس کو حیض کی عمر میں ہی حیض بند ہو گیا ہے یا تو اسے حمل کا شبہ ہو گا یا اسے اس قسم کا کوئی شبہ نہ ہوگا۔وہ عورت جس کو حمل کا شبہ نہیں ہے اسے یا تو حیض کے منقطع ہونے کا سبب معلوم ہو گا مثلاً بیماری یا رضاعت کی وجہ سے یا اسے انقطاع حیض کا سبب معلوم نہ ہوگا۔اب ان جملہ اقسام کی عدت علیحدہ علیحدہ بیان کی جاتی ہے:۔وہ عورتیں جن کو باقاعدہ حیض آتا ہے ان کی عدت تین فرور ہے۔حاملہ عورت کی عدت وضع حمل تک ہے۔اور حیض سے مایوس عورتوں کی عدت تین ماہ ہے۔ان مسائل میں کسی قسم کا اختلاف اور شبہ نہیں ہے۔کیونکہ ان کے متعلق نص صریح موجود ہے۔حائضہ کی عدت کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے: وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ حاملہ عورتوں کی عزت کے متعلق یہ ارشاد ہے :- تے وَأُولَاتُ الْأَعْمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُجَ ٣ حیض سے مایوس عورتوں کے متعلق اللہ تعالے کا یہ ارشاد ہے :- اہ مستحاضہ سے مراد وہ عورت ہے جس کو کسی بیماری کی وجہ سے ہمیشہ خون جاری رہتا ہے۔ترجمہ : اور جن عورتوں کو طلاق مل جائے وہ تین بار حیض آنے تک اپنے آپکی رو کے لکھیں سے ترجمہ : اور جن عورتوں کو حمل ہو ان کی عدت وضع حمل تک ہے (طلاق )