ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 214 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 214

ラ سک بحث رابع اس بحث میں دو باب باندھے گئے ہیں۔پہلے باب میں عدت کے متعلق بحث کی جائے گی اور دوسرے باب میں عورت کو طلاق کے بعد والداری کے طور پر کچھ نقدی یا پارچات وغیرہ دینے کے متعلق بیان کیا جائے گا۔پہلا باب عدت عدت کے مسائل میں آزاد بیویوں کی عزت اور لونڈیوں کی مدت کے متعلق الگ الگ تفصیلی احکامات بیان کئے جائیں گے آزاد بیویوں کی عدت آزاد بیویوں کی عدت کے متعلق بیان کرتے وقت دو امور کا بیان کرنا ضروری ہے (۱) عدت کیا ہے؟ (۲) عدت کے احکام کیا ہیں ؟ معلوم ہونا چاہیئے کہ بیوی یا آزاد ہوگی یا غلام۔ان دونوں میں سے جب کسی ایک کو طلاق ہوگی یا تو اس سے مجامعت ہو چکی ہوگی یا نہیں ؟ پس اگر اس سے مجامعت نہیں ہوئی تو اس کی کوئی عزت نہیں ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَةٍ تَعْتَدُّونَهَا وہ عورت جس سے مجامعت ہو چکی ہوگی وہ یا تو ایسی عورت ہوگی جس کو ترجمہ : - و مجامعت کے بغیر طلاق دینے کی صورت میں تم کو کوئی حق نہیں ہے کہ ان سے عدت کا مطالبہ کرو۔(احزاب غ)