ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 213
۲۱۳ طرح لعنت کی ہے جس طرح سود کھانے والے اور شراب پینے والے کو لعنت کی ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ نکاح حلالہ بھی اسی طرح حرام ہے جس طرح شراب اور شود حرام ہے۔دوسرے فریق کا استند لال اللہ تعالیٰ کا یہ عمومی ارشاد ہے۔حَتَّى تَنْكِحَ مَرَ وَجًا غَيْرَةً اس میں مطلق نکاح کی شرط لگائی گئی ہے۔نکاح حلالہ کر نیوالا بھی چونکہ نکاح کرتا ہے اس لئے اس کا عقد نکاح صحیح ہونا چاہئیے۔اس گروہ کے نزدیک جس طرح غصب کرد؟ زمین میں نماز پڑھنے سے بہی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اگر کوئی شخص غصب کر وہ زمین میں نماز پڑھے گا یا مالک زمین کی اجازت کے بغیر اس کی زمین میں نماز پڑھے گا تو اس کی نمازہ فاسد ہوگی۔اسی طرح نکاح حلالہ سے نہی کا مطلب بھی یہ نہیں ہے کہ اگر کوئی شخص ایسا نکاح کرلے گا تو یہ نکاح فاسد ہوگا۔امام مالک نے جو نکاح حلالہ کے لئے عورت کی نیت کا اعتبار نہیں کیا۔اسکی وجہ یہ ہے کہ جب عورت کی نیت ہوگی اور مرد کی نیت نہ ہوگی تو عورت کی نیست اس میں کسی صورت میں بھی مؤثر نہ ہوگی کیونکہ طلاق کا اختیار مرد کے پاس ہے عورت کے پاس نہیں ہے۔ے ترجمہ :- دتیسری طلاق کا عرصہ گزر جانے کے بعد) وہ عورت اس کے لئے جائز نہ ہوگی جب تک وہ اس کے سوا کسی دوسرے خاوند کے پاس نہ جا کے دیرہ ہے )