ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 184 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 184

۱۸۴ مقید طلاق کے الفاظ طلاق مقید کی دو قسمیں ہیں:۔(1) قید کسی شرط کے پورا ہونے کی لگائی جائے۔مثلاً یہ کہے کہ اگر زید گھر آ جائے تو تمہیں طلاق۔(۲) قید استثناء کی لگائی جائے۔مثلاً یہ کہے کہ تمہیں طلاق ہے۔سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت نہ ہو۔وغیرہ طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرنے کی کئی صورتیں ہو سکتی ہیں۔مثلاً :- د(1) کسی ایسے وجود کی مشیت کے ساتھ مشروط کرنے میں میں مشیت کی اہمیت موجود ہے (۲) مستقبل میں کسی فعل کے وقوع کے ساتھ معلق کرے۔(۳) کسی مجہول الوجود چیز کے وجود میں آنے کے ساتھ معلق کرے۔(۲) کسی ایسے مجہول الوجود کے وجود میں آنے کے ساتھ مشروط کرنے جب سکسی وجو د میں آنے یا نہ آنے کا اسے علم نہ ہو سکتا ہو۔اب ان تمام امور کی تفصیل بیان کی جاتی ہے۔طلاق کو مشیت کے ساتھ معلق کرنے کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں:۔کرنے کے پھر اس پر اصرار کرے تو اس صورت میں اس شخص کے متعلق اللہ تعالی کا یہ ارشاد ہے :۔وَالَّذِينَ يُظْهِرُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِن قَبْلِ أَنْ يَتَما سار الايه ترجمہ: اور وہ لوگ جو اپنی بیویوں کو ماں کہ دیتے ہیں۔پھر اس کے باوجود خدا تعالٰی کے منع کرتے 2 کے جو کچھ انہوں نے کہا تھا اس کی طرف لوٹ آتے ہیں یعنی دوبارہ وہی حرکت کرتے ہیں۔ان کے لئے ضروری ہے کہ قبیل اس کے کہ وہ دونوں یعنی (میاں بیوی ایک دوسرے کو چھوئیں۔ایک غلام آزاد کریں۔یہ وہ بات ہے جس کی نصیحت تمہیں کی جاتی ہے۔اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے خوب آگاہ ہے۔اور جو شخص غلام نہ پائے تو وہ متواتر دو مہینے کے روزے رکھے پیشتر اس کے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو چھوئیں اور حمن میں یہ طاقت بھی نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاتے یہ حکم اس لئے دیا گیا ہے تاکہ تم اللہ اور اس کے رسول کی بات کو مانا کرو۔(مجادلہ غام پس جن لوگوں کے نزدیک بیوی کو حرام قرار دینے سے کفارہ ظہار ادا کرنا پڑتا ہے اپنے نزدیک اللہ تعالیٰ کے مندرجہ بالا حکم کے مطابق اسے کفارہ ادا کرنا ہوگا۔