ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 173
۱۷۳ بحث ثانی مسئلہ طلاق کے متعلق اس بحث میں تین مشہور مسائل تین مختلف ابواب میں بیان کئے جائیں گے جن کی تفصیل حسب ذیل ہے :- (1) طلاق کے الفاظ اور شرائط۔(۲) کس کی طلاق جائز ہے اور کس کی نہیں ؟ (۳) کن عورتوں پر طلاق واقع ہوتی ہے اور کن پر نہیں ؟ پہلا باب طلاق کے الفاظ اور شرائط مطلق طلاق کے الفاظ اس بات پر سب فقہاء متفق ہیں کہ جب طلاق کی نیت بھی ہو اور صریح الفاظ میں ہو تو طلاق واقع ہو جاتی ہے۔مندرجہ ذیل صورتوں میں فقہاء نے اختلاف کیا ہے۔(1) طلاق کی نیت موجود ہو۔لیکن طلاق کے الفاظ صریح نہ ہوں۔(۲) طلاق کی نیت ہو لیکن الفاظ نہ ہوں صریح نہ غیر صریح۔(۳) صریح الفاظ موجود ہوں لیکن طلاق کی نیت نہ ہو۔جن کے نزدیک صریح الفاظ اور نیت طلاق ضروری ہے۔انہوں نے شریعت ظاہری مفہوم کو لیا ہے۔جنہوں نے عقد نکاح کو نذر یا قسم کے ساتھ مشابہت دی ہے۔ان کے لے اس جگہ نذر یا قسم سے مشابہت کا یہ مطلب ہے کہ نذر یا قسم کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ لفظاً نذر مانی جائے یا لفظاً قسم کھائی جائے بلکہ اگر کوئی شخص اپنے دل میں کسی چیز کی نذرمان لے یا