ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 160 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 160

14۔امام مالک کے نزدیک میں طرح باپ کو اپنی نابالغ بیٹی کے نکاح کا خصوصی اختیار حاصل ہے۔اسی طرح وہ اس کا ضلع بھی حاصل کر سکتا ہے۔نیز جس طرح باپ کو اپنے نابالغ بیٹے کی طرف سے طلاق کا اختیار حاصل ہے۔اسی طرح وہ اس کی طرف سے ضلع بھی منظور کر سکتا ہے۔امام شافعی اور امام ابوحنیفہ کے نزدیک چونکہ اسے طلاق کا اختیار نہیں ہے اس لئے اسے اپنے نابالغ بیٹے کی طرف سے ضلع منظور کرنے کا بھی اختیار نہیں ہے۔امام مالک کے نزدیک ایسی مریضہ تو کسی شدید مرض میں مبتلا ہو وہ بھی ضلع حاصل کر سکتی ہے لیکن بدل ضلع کے طور پر صرف اس قدر معاوضہ دے سکتی ہے جس قدر اس کے خاوند کو اس کے مرنے کے بعد اس کی میراث سے ملنے والا ہے اس سے زیادہ وہ اس لئے نہیں دے سکتی کہ اس طرح اس کے دیگر ورثاء کو نقصان اُٹھانا پڑے گا۔این رافع نے امام مالک سے روایت کی ہے کہ ایسی مریضہ اپنے مال کا ہے حصہ ادا کر کے ضلع حاصل کر سکتی ہے کیونکہ اسے اپنی جائیداد کے لیے حصہ کی وصیت کا اختیار حاصل ہے۔جمہور کا مذہب یہ ہے کہ وہ عورت جو اپنے نفس کی خود مالک ہے وہ خود بخود ضلع حاصل کر سکتی ہے۔لیکن حسن اور ابن سیرین اس طرف گئے ہیں کہ ضلع حاکم وقت کی منظوری کے بغیر جائز نہیں۔نوعیت ضلع جمہور علماء امام مالک اور امام ابو حنیفہ کا مذہب یہ ہے کہ ضلع طلاق ہے۔امام شافعی امام احمد اور داؤد کا مذہب یہ ہے کہ ضلع فسخ نکاح ہے طلاق نہیں ہے۔صحابہ میں سے ابن عباس کا مذہب بھی یہی ہے۔لے طلاق اور شیخ نکاح میں فرق یہ ہے کہ طلاق کی عدت تین حیض یا تین ماہ ہوتی ہے۔لیکن سیخ قلم کی عادت صرف ایک ماہ یا ایک حیض ہوتی ہے۔ما