ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 117 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 117

11 چوتھا باب حقوق زوجیت اس امر پر سب کا اتفاق ہے۔کہ خاوند پر بیوی بچوں کا نان و نفقہ اور لباس کا جہیا کرنا واجب ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے۔وَلَهُنَّ عَلَيْكُمْ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالمَعْرُونِ اسی طرح آپ نے ھند کو ارشاد فرمایا :- خُذِى مَا يَلْفِيكِ وَوَلَدَكِ بِالمَحْرُ وَنِ نفقہ کے متعلق تمام فقہاء کا اتفاق ہے کہ یہ خاوند پر واجب ہے لیکن اس کے فروع میں اختلاف ہے اور وہ چار ہیں :- (۱) وقت وجوب (۲) مقدار نفقہ (۳) کس خاوند پر واجب - ہے؟ (۴) کس کے لئے واجب ہے ؟ وقت وجوب امام مالک کے نزدیک نفقہ اس وقت واجب ہوتا ہے جب تعلقات زوجیت قائم ہو جائیں۔یا خلوت صحیحہ ہو جائے۔بشرطیکہ خاوند بالغ ہو اور عورت جماع کے قابل ہو۔امام ابو حنیفہ کے نزدیک اگر خاوند غیر بالغ ہے۔اور بیوی بالغ۔تو خاوند پر ے ترجمہ: اور جس کا بچہ ہے اس کے ذمہ حسب دستوران ردودھ پلانے والی کا کھانا اور ان کی پوشاک ہے۔اور تمہارے ذمہ ان دودھ پلانے والی عورتوں کے لئے حسب ستوران کا کھانا اور ان کی پوشاک ہے۔ر(معنی واین قدامه جلده شده) سے تم دستور کے مطابق اپنے لئے اور اپنے بیٹے کے لئے لے لو۔(مغنی لابن قدامہ جلد کے مشاہ)