ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 105 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 105

۱۰۵ دوسری روایت قیس بن حارث کی ہے۔الهُ اسْلَمَ عَلَى الْأَخْتَيْنِ فَقالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اخْتَرُ ايَّتَهُمَا شِئْتَ له ان روایات کے خلاف قیاس یہ ہے کہ وہ نکاح جو اسلام قبول کرنے کے بعد جائز نہیں ہیں وہ اسلام قبول کرنے سے قبل بھی نا جائز ہونے چاہئیے کیونکہ میں بنیادی نقص کی وجہ سے کوئی نکاح نا جائز قرار دیا گیا ہے وہ قص ہر دو حالتوں میں موجود ہے اس لئے دونوں حالتوں میں اس پر ایک ہی حکم نافذ ہوتا چاہیئے۔ابن رشد کہتے ہیں کہ یہ قیاس ضعیف ہے لیے ایک دوسرے کے بعد اگر میاں بیوی آگے پیچھے اسلام قبول کریں تو اسلام قبول کرنا ان کے نکاح کے متعلق اختلاف ہے۔امام مالک کے امام ابو حنیفہ اور امام شافعی کا مذہب یہ ہے کہ اگر عورت مر سے قبل اسلام قبول کرلے اور وہ ابھی عدت گزار رہی ہو کہ اس کا خاوند بھی اسلام قبول کرے تو وہ اس عورت کا زیادہ حقدار ہے یعنی اس صورت میں ان کا نکاح بحال رہے گا۔اور وہ اپنے خاوند کے پاس لوٹ جائے گی لیکن اگر وہ عدت گزار چکی ہو تو ان کا نکاح قائم نہ رہے گا اس کی تائیدہ ایک روایت سے ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ صفوان بن امیہ بیان کرتے ہیں کہ : رن زَوْجَهُ عَاتِكَةَ ابْنَةَ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ أَسْلَمَتْ قَبْلَهُ ثُمَّ أَسْلَمَ هُوَ فَا فَرَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ ا ترجمہ :۔قیس بن حارث جب مسلمان ہوئے تو ان کے عقد میں دو حقیقی بہنیں تھیں۔رسول کریا ملی علیہ وسلم نے ان کو فرمایا کہ ان دونوں میں سے جس کو چاہو اختیار کر لو۔رتمندی باب في الرجل يسلم وعنده أختان ) کے اس قیاس کے کمزور ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب اس مسئلہ میں صحیح روایات موجود ہیں تو ان کی موجودگی میں قیاس کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہتی۔