ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 98 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 98

۹۸ اس کے علاوہ امام مالک نے عثمان بن عفان سے روایت نقل کی ہے۔انَّهُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْكِحَ الْمُجْرِمُ ولَا يُنَكُمْ وَلَا يَخطب جس نے ان روایات کو حضرت ابن عباس کی روایت پر ترجیح دی اس کے نزدیک محرم نکاح نہیں کر سکتا۔اور جس نے حضرت میمونہ کی روایت کو ترجیح دی یا ان دونوں قسم کی روایات کو جمع کرنے کی کوشش کی اس نے یہ کہا کہ یہ نہی کرا جہت کے لئے ہے نہ کہ حرمت کے لئے۔لہذا اگر کوئی محرم نکاح کرلے تو ہو جاتا ہے۔حالت مرض اس بارہ میں اختلاف ہے کہ اگر مریض طالبت مرض میں اپنا نکاح کرلے تو ریکل درست ہے یا نہیں۔امام ابو حنیفہ اور امام شافعی کے نزدیک جائز ہے۔اور امام مالک کے مشہور قول کے مطابق جائز نہیں ہے۔ان کے نزدیک اگر مریض نکاح کرلے تو اسے کالعدم قرار دیا جائے گا خواہ نکاح کے بعد مریض تندرست ہو گیا ہو۔امام مالک کے نزدیک ان کے در میان جدائی کرنا مستحب ہے واجب نہیں ہے۔وجہ اختلاف اس اختلاف کی دو وجوہات ہیں :۔(1) نکاح بیع کے مشابہ ہے یا ہبہ کے جس کے نزدیک نکاح ہبہ کے مشابہ ہے وہ کہتے ہیں کہ چونکہ مریض سے حصہ سے زائد ہیہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا اس لئے اسے نکاح کا بھی اختیار نہیں ہونا چاہیئے۔جن کے نزدیک نکاح بیچ کے مشابہ ہے ان کے نزدیک چونکہ مریض کو بیچ کا اختیا ہے اس لئے نکاح کا بھی اختیار ہے۔له ترجمه: - رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ محرم نہ نکاح کیسے نہ نکاح کرائے یہ منگنی کر رہے۔(موطار امام مالک و صحیح مسلم کتاب النکاح باب تحريم نكاح المحرم وكرامتطيته ے اس جگہ حالت مرض سے مراد وہ بیماری ہے جس سے عموما موت واقع ہوتی ہے معمولی بیماری مراد نہیں ہے۔