ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 62
۶۳ وجہ اختلاف اس اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ بعض کے نزدیک مماثلث صرف نسب میں ہی ہوتی ہے۔لیکن بعض کے نزدیک مماثلث ہیں۔نسب مال اور جمال تینوں چیزوں کا دخل ہے جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- تُنْكَحُ المَرأَةُ لِدِينِهَا وَجَمَالِهَا وَحَسَبها مہر کے متعلق زوجین میں مہر کے متعلق زوجین کے اختلاف کی کئی صورتیں ہو سکتی ہیں :- (1) مہر وصول کرنے کے متعلق۔(۲) ہر کی جنس کے متعلق۔(۳) مہر کی مقدار کے متعلق۔(۴) مہر کی ادائیگی کے وقت کی تعیین اختلاف کے متعلق۔مہر کی مقدار کے متعلق اختلاف کی مثال یہ ہے کہ عورت یہ کہتی ہے کہ جہر دوصد روپیہ مقرر ہوا تھا اور مرد کہتا ہے کہ مہر یکصد روپیہ مقرر ہوا تھا۔اس بارہ میں امام مالک کا مذہب یہ ہے کہ اگر یہ اختلاف مجامعت سے پہلے ہو تو ان دونوں سے حلف لیا جائے گا۔اگر دونوں حلف اُٹھا لیں تو نکاح فسخ ہو جائے گا۔اگر ایک حلف اُٹھا لے اور دوسرا انکار کر دے تو جو حلف اٹھا لے گا اس کا قول معتبر ہوگا۔اور اگر دونوں حلف سے انکار کر دیں تو اس کا حکم وہی ہوگا جو دونوں کے حلف اٹھانے کا حکم ہے یعنی نکاح فسخ ہو جائے گا۔ہے۔اگر اختلاف مجامعت کے بعد ہو تو اس صورت میں خاوند کا قول معتبر ہوگا۔ایک گروہ یہ کہتا ہے کہ خاوند کا قول حلف کے ساتھ معتبر ہوگا۔یہ مذہب ابو ثور ابن ابی لیلی اور ابن شہر منہ کا ہے۔ایک گروہ کا مذہب یہ ہے کہ اگر عورت کا مطالبہ جہر مثل کے اندر اندر ہے تو عورت کا قول معتبر ہوگا لیکن اگر اس کا مطالبہ ہر مشکل سے زیادہ ہے تو اس صورت میں خاوند کا قول معتبر ہوگا۔یعنی اس میں اگر خاوند زیادتی کی تصدیق کرے گا تو دلایا جائے گا ورنہ نہیں۔ایک گروہ کا مذہب یہ ہے کہ جب میاں بیوی کا اختلاف ہو جائے تو دونوں سے