ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 186 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 186

JAY مثلاً اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو کہے کہ اگر میرے بھائی کی مشقت ہو تو تمہیں طلاق تو اس صورت میں اگر اس کے بھائی کی مشقت طلاق کی ہوگی تو طلاق واقع ہو جائیگی ورنہ نہیں۔اگر طلاق کو کسی ایسے وجود کی مشیت کے ساتھ معلق کیا گیا ہو جو مشیت کی اہلیت ہی نہ رکھتا ہو تو بعض کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہو جائے گی اور بعض کے نزدیک ایسی طلاق لغو ہے اس لئے واقع نہ ہوگی۔مجنون اور بچے کی مشیت کا حکم بھی انہیں اشیاء میں سے ہے جن کو مشیت کی اہمیت حاصل نہیں ہے۔اس مسئلہ میں جس شخص نے اس قسم کی طلاق کو طلاق ھنرل کے مشابہ قرار دیا ہے اس کے نزدیک چونکہ طلاق منزل واقع ہو جاتی ہے۔اس لئے یہ طلاق بھی واقع ہو جائیگی اور میں کے نزدیک یہ طلاق اس طلاق کے مشابہ ہے جو کسی شرط کے ساتھ مشروط ہو تو اس کے نزدیک یہ طلاقی واقع نہ ہوگی کیونکہ یہ طلاق ایسی شرط کے ساتھ مشروط ہے جو کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔وہ طلاق جو ایسے اقبال کے ساتھ معلق کی گئی ہو جو مستقبل میں واقع ہونے والے ہیں اس کی تین قسمیں ہیں:۔اول: وہ افعال جن کا وقوع اور عدم وقوع دونوں ممکن ہیں مثلاً اپنی بیوی کو یہ ہے کہ اگر زید اس گھر میں داخل ہوا یا تم زید کے گھر داخل ہوئی تو تمہیں طلاق ہے۔اس فقرہ میں زید کا اس کے گھر میں داخل ہونا یا نہ داخل ہونا دونوں کا وقوع ممکن ہے۔اسی طرح اس کا زید کے گھر میں داخل ہونا یا نہ ہونا دونوں کا وقوع مکن ہے۔اس قسم کی طلاق کا حکم یہ ہے کہ جب یہ شرط پوری ہوگی اس وقت طلاق طلاق منزل سے مراد وہ طلاق ہے جو سنجیدگی کے جذبات کے ماتحت نہ ہو بلکہ ہنسی مذاقی کے رنگ میں ہو۔فقہاء کے نزدیک ایسی طلاق نافذ ہو جاتی ہے۔لے