ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 187 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 187

IMG واقع ہوگی ورنہ نہیں۔دوم :- وہ افعال جن کا وقوع ضروری ہو اور عدم وقوع محال ہو۔مثلاً اپنی ہومی کو یہ کہے کہ جب سورج طلوع ہو گا تو تمہیں طلاق۔اس فقرہ میں سورج کا طلوع ضروری ہے لیکن عدم طلوع غیر ممکن۔کیونکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کبھی سورج کا طلوع نہ ہو۔اس قسم کے اقوال میں امام مالک کا مذہب یہ ہے کہ طلاق اسی وقت واقع ہو جاتی ہے۔خواہ اس وقت رات ہو یا دن۔کیونکہ رات گذرنے کے بعد سورج بہر حال طلوع ہو گا۔اس لئے اس قول کے مطابق طلاق بھی بہر حال واقع ہوگی۔اس لئے ایسی یقینی طلاق کے لئے توقف کی ضرورت نہیں ہے۔لہذا طلاق اسی وقت واقع ہو جائے گی۔امام شافعی اور امام ابو حنیفہ کے نزدیک سورج کے طلوع کے وقت تک طلاق موقوف رہے گی جب سورج کا طلوع ہوگا اس وقت طلاق واقع ہوگی۔پس جنہوں نے ایسے فقرات کو ان فقرات کے مشابہ قرار دیا ہے جن کا وقوع اور عدم وقوع دونوں ممکن ہیں ان کے نزدیک توقف ضروری ہے اور جنہوں نے اس کو نکاح متعہ میں اجل کے اندر طلاق کے مشابہ قرار دیا ہے۔ان کے نزدیک طلاق اسی وقت واقع ہو جائے گی۔سوم : اگر طلاق ایسے افعال کے ساتھ معلق کرے جو عام طور پر واقع ہوتے ہیں۔لیکن شاذ طور پر واقع نہیں بھی ہوتے۔مثلاً یہ کہے کہ جب تمہارا وضع حمل ہوگا یا حیض آئے گا یا ظہر کا زمانہ ے جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے نکاح متحد یہ ہے کہ کوئی شخص شکل کرتے وقت نکاح کی مدت مقرر کرے مثلاً ایک ماہ تک یا ایک سال تک تو جن کے نزدیک نکاح متعہ جائز ہے ان کے نزدیک اگر ایسا نکاح کرنے والا تدت مقررہ سے پیشتر اس منکوحہ کو طلاق دے تو وہ طلاق اسی وقت نافذ ہو جائے گی اور اجل مقررہ کی انتظار نہیں کی جائے گئی۔پس جن لوگوں نے اس شرط کو بھی نکاح متعہ میں مندرجہ بالا طلاق کے مشابہ قرار دیا ہے۔ان کے نزدیک یہ طلاق اسی وقت نافذ ہو جائے گی۔