گلشن احمد

by Other Authors

Page 5 of 84

گلشن احمد — Page 5

8 7 توحید قرآن میں ہمارا خدا اپنی خوبیوں کے بارے میں فرماتا ہے۔قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌه اللهُ الصَّمَدُه لَمْ يَلِدُه وَ لَمُ يُولَدُه وَ لَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌه یعنی تمہار خدا وہ خدا ہے جو اپنی ذات میں واحد ہے۔نہ کوئی ذات اس کی ذات جیسی ازلی اور ابدی یعنی انادی اور اکال حی ہے نہ کسی چیز کے صفات اس کی صفات کے مانند ہیں۔انسان کا علم کسی معلم کا محتاج ہے اور پھر محدود ہے مگر اس کا علم کسی معلم کا محتاج نہیں اور بایں ہمہ 3 غیر محدود ہے۔انسان کی شنوائی ہوا کی محتاج ہے اور محدود ہے مگر خدا کی شنوائی ذاتی طاقت سے ہے اور محدود نہیں اور انسان کی بینائی سورج یا کسی دوسری روشنی کی محتاج ہے اور پھر محدود ہے مگر خدا کی بینائی ذاتی روشنی سے ہے اور غیر محدود ہے۔ایسا ہی انسان کی پیدا کرنے کی قدرت کسی مادہ کی محتاج ہے اور نیز وقت کی محتاج اور پھر محدود ہے لیکن خدا کی پیدا کرنے کی قدرت نہ کسی مادہ کی محتاج ہے نہ کسی وقت کی محتاج اور غیر محدود ہے کیونکہ اس کی تمام صفات بے مثل و مانند ہیں اور جیسے کہ اس کی کوئی مثل نہیں اس کی صفات میں بھی کوئی مثل نہیں اگر ایک صفت میں وہ ناقص ہوگا تو پھر تمام 1 2 3 4 ہمیشہ سے موجود جس کی ابتدا نہ ہو۔ازلی۔مراد خدا تعالیٰ ہمیشہ رہنے والا۔جس کی انتہا نہ ہو۔ابدی۔مراد خدا تعالیٰ ان سب کے ساتھ سماعت۔سُننے کی طاقت 66 صفات میں ناقص ہوگا۔اس لئے اس کی توحید قائم نہیں ہوسکتی جب تک کہ وہ اپنی ذات کی طرح اپنے تمام صفات میں بے مثل و مانند نہ ہو پھر اس کے آگے آیت مدوحہ بالا کے یہ معنی ہیں کہ خدا نہ کسی کا بیٹا ہے نہ کوئی اس کا بیٹا ہے کیونکہ وہ غنی بالذات ہے اس کو نہ باپ کی حاجت ہے اور نہ بیٹے کی یہ توحید ہے جو قرآن شریف نے سکھلائی ہے جو مدار ایمان تی ہے۔لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد 20 ص 154-155) ” ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے۔ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں۔کیونکہ ہم نے اس کو دیکھا اور ہر ایک خوبصورتی اس میں پائی۔یہ دولت لینے کے لائق ہے اگر چہ جان دینے سے ملے اور یہ لعل خریدنے کے لائق ہے۔اگر چہ تمام وجود 2 کھونے سے حاصل ہو۔“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 ص 21) ” میں نے ایک سونے کی کان نکالی ہے۔اور مجھے جواہرات کے معدن پر اطلاع ہوئی ہے۔اور مجھے خوشی قسمتی سے ایک چمکتا ہوا اور بے بہا ہیرا اس کان سے ملا ہے اور اس کی اس قدر قیمت ہے۔کہ اگر میں اپنے ان تمام بنی نوع بھائیوں میں وہ قیمت تقسیم کروں تو سب کے سب اس شخص سے زیادہ دولت مند ہو جائیں گے۔جس کے پاس آج دُنیا میں سب سے بڑھ کر سونا اور چاندی ہے۔وہ ہیرا کیا ہے؟ سچا خدا اور اس کو حاصل کرنا۔یہ ہے کہ کسی ذات کی ضرورت سے بے نیاز جس پر ایمان کا انحصار ہے