گلشن احمد

by Other Authors

Page 23 of 84

گلشن احمد — Page 23

44 43 طرح بیان فرمایا : - 'جو شخص ہر نماز کے بعد تینتیس (33) بارسبحان اللہ تینتیس (33) بار الحمد للہ اور تینتیس (33) بار اللہ اکبر کہے اور پھر سو کی گنتی پوری کرنے کے لئے یہ ذکر کرے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَ هُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( بخاری کتاب الدعوات ) ( یعنی اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔وہ اکیلا ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں۔اُسی کی بادشاہت ہے۔اُس کی ہر حد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔) تو اس کے سب گناہ بخش دیے جائیں گے اگر چہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر یعنی ان گنت ہوں۔“ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد یہ دعائیں پڑھتے تھے۔اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنْعَتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدَّ مِنْكَ الْجَدُّ ( بخاری کتاب الدعوات ) اے میرے اللہ جسے تو عطا کرے اُسے کوئی روکنے والا نہیں اور جس چیز کو تو روکے اس کو کوئی عطا کرنے والا نہیں۔اور نہیں نفع دیتی کسی بزرگی والے کو تیرے مقابل کوئی بزرگی۔اللَّهُمَّ أَنتَ السَّلامُ وَمِنكَ السَّلامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامُ ہے۔ترجمہ: اے میرے اللہ تو سلامتی والا ہے۔تیری طرف سے ہی سلامتی ملتی ہے۔اے جلال اور عزت والے خدا تو برکتوں کا مالک ہے۔(مسلم کتاب المساجد ) آپﷺ نے یہ دعا پڑھنے کی بھی تاکید فرمائی۔اللَّهُمَّ أَعِنِّى عَلَى ذِكْرِكَ وَ شُكُرِكَ وَ حُسُن عِبَادَتِكَ (ابو داؤد کتاب الصلوۃ باب في الاستغفار ) ترجمہ : اے میرے اللہ ! میری مدد فرما کہ تیرا ذکر کروں اور تیرا شکر کروں اور خوبصورتی سے تیری عبادت بجا لاؤں۔نماز کے بعد ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا احادیث اور سنت نبوی سے ثابت نہیں احمدی، غیر احمدی امام کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے؟ ہم ایک امام پر ایمان لائے ہیں۔ہمارے امام کو خدا تعالیٰ نے زمانے کا ایام بنایا ہے۔یہ وہی امام ہیں جن کی آمد کی خبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی۔اب جو ہمارے امام کو نہیں مانتا ہم اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے۔ہم سب کے لئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک سیدھا راستہ دکھائے۔نماز کب اور کیسے جمع کی جاسکتی ہے؟ اگر کوئی مسافر ہو، بیمار ہو ، اس قدر بارش ہو کہ مسجد کے راستہ میں کیچڑ ہو یا کوئی اور اشد مجبوری ہو۔جماعتی اہمیت کا کام ہو نماز جمع کی جاسکتی ہے۔ظہر وعصر اور مغرب و عشاء جمع کی جاسکتی ہے۔جمع کرنے کی صورت میں دونوں نمازوں کی