گلشن احمد — Page 78
154 153 پر میچ دیکھو کب سے جگا رہا ہے دیر بعد آیا از راه دور لیکن گو وہ تیز گام آگے بڑھتا ہی جا رہا ہے تم کو بلا رہا ہے، خُدام احمدیت سلام بحضور سید الا نام ( حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل ) بدر گاہِ ذی شان خیر الانام شفیع الوری مربع خاص و عام بصد عجز و منت - بصد احترام یہ کرتا ہے عرض آپ کا اک غلام کہ اے شاہِ کونین عالی مقام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلام حسینانِ عالم ہوئے شرمگیں جو دیکھا وہ حُسن اور وہ نُورِ جبیں پھر اس پر وہ اخلاق اکمل تریں کہ دشمن بھی کہنے لگے۔آفریں! رہے خُلق کامل زہے حُسنِ تام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلَامِ خلائق کے دل تھے یقیں سے تہی بتوں نے تھی حق کی جگہ گھیر لی ضلالت تھی دُنیا وہ چھا رہی کہ توحید ڈھونڈے سے ملتی نہ تھی ہوا آپ کے دم سے اس کا قیام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلَام گھائل کیا آپ نے محبت دلائل ނ قائل کیا آپ نے جہالت کو زائل کیا آپ نے شریعت کو کامل کیا آپ نے بیان کر حلال و حرام