گلشن احمد

by Other Authors

Page 20 of 84

گلشن احمد — Page 20

38 37 بچہ۔قرآن پاک میں جہاں سجدہ لکھا ہوتا ہے اس کی ادائیگی کا کیا طریق سجدہ تلاوت جتنی جلدی ممکن ہو کیا جائے۔کھڑے ہوں یا بیٹھے ہوں۔وضو ہو یا نہ ہو۔منہ قبلہ رخ ہو یا نہ ہو سجدہ کرنا چاہیے۔سجدے میں عام نماز کے سجدے والی تسبیح پڑھی جاتی ہے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ دُعائیں بھی پڑھتے تھے۔1 - سَجَدَ وَجُهِيَ خَلَقَهُ وَشَقَّ سَمُعَةً وَ بَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَ قُوَّتِهِ ترجمہ :۔میرا چہرا سجدہ کر رہا ہے۔اُس ذات کے سامنے جس نے پیدا کیا اور اپنی قدرتِ خاص سے اُسے سننے اور دیکھنے کی قوت عطا کی۔2 - اللَّهُمَّ سَجَدَ لَكَ سَوَادِي وَ أَمَنَ بِكَ فَوَّادِي سَجَدَلَكَ رُوحِي وَ جَسَدِى وَ جَنَانِي ترندی ما یقول في سجود القرآن جلد 2 ص 180) ترجمہ : اے اللہ میرا جسم تجھے سجدہ کرتا ہے اور میرا دل تجھ پر ایمان لاتا ہے۔اے اللہ تیرے لئے میری روح نے اور میرے جسم نے میرے دل نے سجدہ کیا۔بچہ۔قرآن پاک میں بعض آیات کی تلاوت کرتے ہوئے یا سنتے ہوئے بعض الفاظ پڑھے جاتے ہیں وہ بھی بتا دیجئے۔ماں۔سب سے پہلے تو سورۃ فاتحہ کے بعد آمین ضرور کہیے۔اس کی بڑی فضیلت ہے۔بخاری شریف میں حدیث ہے کہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل جائے اس کے پچھلے اگلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔سورہ فتح میں محمد رسول اللہ آتا ہے۔اس کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم کہیے۔چند اور جوا بات بھی بتاتی ہوں۔آیت فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِبَانِ (الرحمن: 55) جواب لا بِشَيْءٍ مِنْ نِعْمَتِكَ نُكَذِّبُ يَا رَبَّنَا کرتے۔اے ہمارے رب ہم تیری نعمتوں میں سے کسی چیز کی بھی تکذیب نہیں آیت فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ (الواقعہ : 97) جواب سُبُحْنَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا آیت وَاسْتَغْفِرُ والله (المزمل: 21) جواب اَسْتَغْفِرُ الله ( میں اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگتا ہوں۔) آیت أَلَيْسَ ذَالِكَ بِقَدِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِ يَ الْمَوْتَى (القيامة :41) جواب بَلَىٰ إِنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير ہاں یقیناً وہ ہر چیز پر پورا پورا قادر ہے۔آیت وَيَقُولُ الْكَفِرُ لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا ( النباء : 41) جواب اَسْتَغْفُرُ الله ( میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں) آیت سَبِّح اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ( الاعلى :2) جواب سُبْحَانَ رَبِّيَ الأغلى ( پاک ہے میرا رب جو بلندشان والا ہے ) آیت إِنَّ إِلَيْنَا إِيَا بَهُمْ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ (الغاشية: 27,26) جواب اللَّهُمَّ حَاسِبُنِي حِسَاباً يَسِيرًا (اے اللہ میرا حساب آسان لینا) آیت اَلَيْسَ اللهُ بِأَحْكَمِ الْحَكِمِينَ (التين : 9) جواب بَلَى وَ أَنَا عَلَى ذَالِكَ مِنَ الشَاهِدِينَ