گلدستہٴ خیال — Page 129
۱۲۹ خیال چھا یار ہے کہ وہ اپنے کردار کو خدا کی رضا اور خواہش کے مطابق ڈھالے بانی جماعت احمد یہ حضرت مسیح موعود صرف مذہبی مسائل مثلا ختم نبوت کے معنی حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات۔معراج کی حقیت۔موت کے بعد زندگی وغیرہ کی وضاحت کرنے کیلئے ہی مبعوث نہ ہوئے تھے۔ان مسائل کی اہمیت اپنی جعمہ لیکن آپ کی آمد کا اصل مقصد اسلام کے اصولوں پر عمل کے ذریعہ عالم انسانیت کی اصلاح تھی ایک احمدی کا طرہ امتیاز اسلام جیسے دین فطرت سے مربوط تعلق ہونا چائیے اور اس تعلق کا یہ حال ہو کہ خدا کے قوانین سے ذراسی بے تعلقی سے اسکو نفرت ہو بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک احمدی کے دل میں ذرہ پھر بھی دنیا کی چاہت یا ملونی ہو گی تو وہ سچا احمدی نہ گنا جائیگا جسکا مطلب یہ ہے کہ دنیوی لالچ یا حرص کی خاطر اسلام کے کسی قانون یا اصول کو نظر انداز نہ کرو۔ایک احمدی نہ صرف مذہب کی بنیادی تعلیمات پر غور کرنے بلکہ مذہب کی ضرور توں اور لطیف نقاط کو جاننے کی بھی توقع کی جاتی ہے جو دوسروں کیلئے خواہ اہمیت نہ بھی رکھتے ہوں میرے نزدیک ایک احمدی کے مندرجہ ذیل رول ہیں : ا۔مذہب اسلام کا سپاہی ۳۔اسلام کا مبلغ ۵۔اسلام کا محافظ ۲۔اسلام کا سفیر ۴۔اسلام کا سچا خادم ۶۔اسلام کا سچا نمونہ اسلام کا سپاہی ایک سپاہی کی کئی خصوصیات ہوتی ہیں ان میں سے ایک خصوصیت ملک و قوم کی خدمت کرنا اور مشکل حالات میں قوم کیلئے پورے جذبہ سے لڑنا ہے وہ اپنے ملک اور قومی جھنڈے کیلئے اپنی تمام صلاحتیں استعمال میں لاتا ہے