گلدستہٴ خیال — Page 128
۱۲۸ ایک احمدی کا رول ہے احمد کی وہ مسلمان ہے جو یقین رکھتا ہے کہ حضرت میرزا غلام احمد صاحب بانی جماعت احمد یہ مسیح موعود اور مہدی موعود تھے۔آپ کے ظہور کی پیش گوئی امام المرسلین خاتم النبین آنحضرت ﷺ اور آپ سے پہلے آنیوالے انبیاء بشمول لئن مریم حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی کی تھی تاہم یہ صرف ایک نظریاتی دعوئی ہے اور بذاتہ صرف ایک لیبل کے سوا کچھ نہیں ہے بانی جماعت احمد یہ حضرت میرزا غلام احمد صاحب بلا شبہ اللہ کے رسول تھے آپ نے تمام نوع انسانی کو اپنے دعوی کی صداقت کو قبول کر نیکی دعوت دی مگر بات اس حد تک نہ رہی بلکہ آپ نے فرمایا کہ اسلام واحد عملی دین ہے جو قرآنی تعلیمات اور حضرت نبی اکرم ﷺ کے احکام کے سامنے مکمل طور پر سر تسلیم خم کرنیکا مطالبہ کرتا ہے۔اس مقصد کے حاصل کر نیکی تمنا اور ارادہ ہر احمدی کو کرنا چاہئے اور اسلام کے اصول اسکی روز مرہ زندگی میں عمل پذیر نظر آنے چاہئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے : اسلام کیا ہے ؟ یہ ایسی آگ ہے جو تمام سفلی خواہشوں کو ختم کر دیتی ہے يه جھو ٹے خداؤں کو جلا دینے اور اپنی جان و مال اور عزت کو ختا کی خاطر قربان کرنے کا نام ہے ( اسلامی اصول کی فلاسفی ) ایک احمدی سے خدا اور نبی پاک ﷺ سے محبت اور پر سوز عشق کے اظہار کی توقع یوں کی جاتی ہے کہ وہ اپنی زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق ڈھال لے۔وہ دنیوی مال و دولت اور آسانیوں کو اسکی روحانی ذمہ داریوں کے آگے دیوار نہ بنے دے۔اس کے دماغ پر ہر وقت یہی