گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 25 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 25

۲۵ ย کردار کو بلید یوں تک لیجائیکی کی طاقت فی الحقیقت انسان کے اندر ہی پوشیدہ ہے یہ بجا ہے کہ تمام طاقت کا سر چشمہ خدا تعالیٰ ہے لیکن وہ ایسے لوگوں ہی کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں قرآن کریم میں ارشاد ہوا ہے قَد أَفَلَحَ مَن تَزَ کی۔(سورۃ ۷ ۸۔آئت (۱۵) یعنی وہ شخص کا میاب ہوا جس نے اپنے آپ کو پاک کر لیا۔ایک مومن ہمیشہ خدا کی پناہ میں رہنا پسند کرتا ہے شیطان کا اس پر دائمی غلبہ نہیں ہو سکتا اس مقصد کے حصول میں خدا کی تائید و نصرت کی سخت ضرورت در کار ہے اور خدا تعالیٰ اپنا ہا تھ اس شخص کی طرف ضرور بڑھاتا ہے جو اس کی طرف بڑھنے کے لئے سرگرداں اور کوشاں رہتا ہے اسلامی طریق زندگی نہائت منتظم طریق حیات ہے جو اطاعت۔کوشش۔اور نگرانی پر خاص زور دیتا ہے نظم و ضبط کی ریڑھ کی ہڈی فی الحقیقت ضبط نفس ہے گذشتہ انبیاء۔صوفیاء اور اولیاء اللہ کی زندگیوں کا مطالعہ ہمیں بتلاتا ہے کہ ان کی زندگیوں میں ضبط نفس کا بہت دخل تھا جس کی بناء پر ان میں روحانی جاذبیت اور زبر دست کشش پیدا ہوئی حضور رسالت مآب ﷺ کو اپنے ہر عمل۔ہر بول، اور ہر حرکت پر پورا پورا ضبط حاصل تھا۔آپ حضور یہ فرض کے جادہ پر ہمیشہ گا مزن اور استقامت پذیر رہے اور سے کٹھن آزمائش میں ضبط اور صبر کا دامن نہ چھوڑا۔نبی کریم ﷺ میں صبر صداقت۔دیانت۔جرات۔اور انصاف کوٹ کوٹ کر بھرے ہوئے تھے۔جیسا کہ ام المومنین حضرت عائشہ سے روایت ہے کان خلقه القرآن یعنی آپکی خو اور خصلت قرآن سے عبارت تھا حضرت احمد علیہ السلام کی زندگی اور کردار میں بھی ہمیں ضبط نفس نمایاں نظر آتا ہے آپ کی زندگی ضبط نفس کا دلکش نمونہ تھی۔آپکی زندگی میں آپ سے زیادہ شاید ہی کسی اور شخص کو اتنی گالیاں دی گئیں اور طعن و تشنیع کا ہدف بنایا گیا لیکن اس کے باوجود آپ کے کردار