گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 26 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 26

۲۶ اور عمل میں کبھی فرق نہ آیا آپ کے نحیف کندھوں پر ایک بھاری اور عظیم ذمہ داری تھی لیکن آپ نے ہمیشہ خدا تعالیٰ پر توکل کیا اور اپنے مشن میں کامیابی اور کامرانی کے لئے اللہ کبھی تعالی کے حضور ہی گریہ وزاری کی۔بیان کیا جاتا ہے کہ آپ کسی عارضی ناکامی سے نہ گبھرائے اور نہ ہی کسی کی دشمنی اور تمسخر نے آپ کو پریشان کیا حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا میرے دل میں رحم کی انتہاء نہیں اور غصہ کو تو میں نے بلکل ہی ختم کر دیا ہے ہم اپنی زندگی میں خود اپنے حاکم ہیں خدا نے ہماری رہ نمائی فرمائی ہے اور ہمیں ایسی فراست عطا کی ہے جس سے ہم اپنا کردار اچھا بنا سکتے ہیں یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے کردار کے معمار منیں شیطانی قوتوں کا دلیری سے مقابلہ کر ہیں۔اپنے آپ کو پاک و صاف رکھیں اور دعا کے ساتھ خدائے ذوالجلال کی ہدایت اور رحمت کے طلبگار ہو دیں یہ ایک بڑا مشکل کام ہے جس کو ہم نے ہی کرتا ہے اور صراط مستقیم پر گامزن رہنے کے لئے ضبط نفس کے سٹیئرنگ دحیل Steering wheel پر قابو رکھنا ہو گا بلکل جس طرح ایک جہاز کا کپتان اس کو طوفان میں سے گزار تا ہوا بندرگاہ پر لے آتا ہے ضبط نفس ایک مسرت سے بھر پور زندگی کے کردار کو جنم دیتا ہے ہندؤوں کی مقدس کتاب گیتا میں لکھا ہے کہ وہی شخص حقیقی مسرت سے فیض یاب ہوتا ہے جو نفرت سے بالا تر ہے اور اسکو اپنے جذبات پر قابو ہے۔ضبط نفس سے انسان کی خود داری بھی بڑھتی ہے ایک کہاوت ہے کہ اپنی عزت خود کرو ورنہ دوسرے بھی تمہاری عزت نہ کریں گے حضرت علی کرم اللہ وجہ نے فرمایا ہے کہ جو خود داری کو پروان چڑھاتا ہے وہ کبھی دوسروں کی نظر میں بے عزت نہیں ہوتا ہے