گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 87 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 87

AL برے دوستوں سے بچو قرآن کریم میں مسلمانوں کو کیا شاندار دعا سکھلائی گئی ہے۔اھدنا الصراط المستقیم ہ مذہبی زندگی میں ہر مسلمان کی سب سے بڑی تمنا مذکورہ دعا ہوتی ہے جو ہر مومن دن میں پانچ نمازوں کی ادائیگی کے دوران بتیس مرتبہ دہراتا ہے۔بعض دیندار اور پار سا مسلمان دن میں اس سے بھی زیادہ نمازیں پڑھتے ہیں اور رات کو بھی مزید نماز میں ادا کر تے یوں اس زبر دست دعا کی تلاوت کی تعداد اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے ہر مسلمان خدا کے حضور اس بات کا طلبگار ہوتا ہے کہ اس کے پاؤں صراط مستقیم پر ہمیشہ گامزن رہیں۔اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ جس دور سے ہم گزر ہے ہیں یہ گناہ اور شیطانی وساوس سے بھر پور ہے مذہبی اور اخلاقی اقدار کو کوئی زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی خدا کی محبت اور خوف چند محدود دلوں میں پایا جاتا ہے۔اور جو لوگ اپنے آپ کو خدائی قوانین سے مبرا سمجھتے ہیں وہ خدا کے وجود پر بھی یقین نہیں رکھتے وہ دنیوی ضروریات اور نفسانی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ہر جتن کرتے ہیں وہ صالح زندگی کی اہمیت کو نہ تو جانتے اور نہ اسکی قدر کرتے ہیں زندگی کا اصل مقصد میرے نزدیک خدا کی جستجو میں صحیح راستہ پر گامزن ہوتا ہے اور یہی نصب العین اسلامی تعلیم ہے بلکہ تمام مذاہب حضرت آدم سے لیکر آج تک یہی تعلیم دیتے آئے ہیں۔ذرا انجیل مقدس کے مندرجہ ذیل حوالوں پر غور فرمائیں : بابرکت ہیں وہ جو میرے راستہ پر چلتے ہیں (امثال ۳۲:۸) ہر وہ شخص جو خدا سے خوف کھاتا اور اسکے راستہ پر چلتا ہے بابرکت ہے (زبور ) اے موٹی مجھے اپنے راستہ دکھلا (زبور باب ۲۷ آیت ۱)