گلدستہٴ خیال — Page 88
٨٨ تیری حکمرانی قائم ہو (لوقا باب ۱۱ آئے ۲) کچھ ایسے لوگ اور اہل ایمان ضرور ہیں جو خدا کے راستہ میں تگ و دو کو پسند تو کرتے ہیں مگر اپنے لائف اسٹائل کی وجہ سے وہ اسپر عمل نہیں کر پاتے ہیں ان کیلئے اس معاملہ میں ترقی دو بھر ہے چونکہ انکے ذہن میں منفی خیالات نے گھر کر لیا ہے اور وہ عزم بالجزم سے بھی عاری ہیں۔لیکن اگر وہ پختہ عزم رکھتے ہوں تو جلد ہی وہ روحانی جادہ پر سفر سرعت سے کر رہے ہوں گے اس ضمن میں تضر عانہ دعائیں اور خدائی رہبری شرط اول ہے دعا فی الحقیقت ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے کیونکہ ہر غیر ممکن کام دعا ہی سے ممکن ہو سکتا ہے قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے : وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِي فَإِنِي قَرِيبُه أَجِيبُ دَعوَةَ الدَاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَاليَؤْمِنوا بِي لَعَلَهُم بَر شَدُونَ ) (البقرۃ (۱۸۷) اور اے رسول جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں تو تو جواب دے کہ ) میں (انکے پاس ہی ہوں جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اسکی دعا کو قبول کرتا ہوں سو چاہئے کہ وہ دعا کرنے والے بھی) میرے حکم کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں تا وہ ہدایت پائیں جو لوگ پختہ ایمان والے ہیں نیز وہ مخلص اور دیندار ہیں بلا شبہ خدا تعالیٰ ان کی دعائیں سنتا اور انکا جواب دیتا ہے ہر مسلمان کے لبوں پر یہ دعا ہونی چاہئے اياك نعبد واياك نستعين ه اهدنا الصراط المستقيم ٥ صراط الذین انعمت عليهم۔غير المضغوب عليهم ولا الضالين روحانی مسافر کیلئے ایک چیز جو مشروط ہے وہ یہ ہے کہ اسکی تمام توجہ اس مثالی کیفیت کی طرف مبذول ہو جسکو حاصل کرنے کے لئے وہ تگ و دو کر رہا ہے اسکو اس راستہ میں آنیوالے گڑھوں اور جالوں کا نہیں سوچنا چاہئے جو اسکو اپنے جال میں جکڑ کر اسکی ترقی میں رکاوٹ پیدا کر دیں ذرا اپنے ذھن میں لکڑی کا تختہ تصور میں لائیں اگر یہ تختہ زمین پڑا ہو تو کوئی بھی دماغی صحت والا شخص اس پر چل کر ایک کونے سے دوسرے کونے تک چلا جائیگا لیکن اگر اسی