گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 49 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 49

۴۹ الحقیقت روحانی امارت کا راز ہے اس کی قیمت دنیا کے کسی بھی لعل بے بہا سے زیادہ ہے ارشاد خداوندی ہے : مال اور اولاد دنیوی زندگی کی ایک رونق ہیں اور جو اعمال صالحہ باقی رہنے والے ہیں وہ تہمارے رب کے نزدیک ثواب کے اعتبار سے ہزار درجه بہتر ہیں اور اجر کے اعتبار سے بھی ہزار درجہ بہتر ہیں ( الکشف ۱۸ آیت نمبر ۴۶) بائیبل میں آیا ہے کہ دولت کی بے جا محبت تمام شیطانی کاموں کی محرک ہے (6:10 Timothy ) اس کا مطلب یہ ہے کہ دولت شیطانی کاموں کی محرک نہیں ہے بلکہ اس کی محبت نیز سونا۔اور چاندی اس وقت دنیا کے مجازی خدا نے ہوئے ہیں یہ بلا شبہ نہایت ذلیل ترین بت پرستی ہے امیر انسان کی کیا تعریف ہے ؟ امیر شخص وہ نہیں جس کے پاس دنیا کے اموال اور مادی اشیاء ہیں بلکہ امیر وہ ہے جو خدا کے لئے زندہ رہتا ہے نیک کام کرتا ہے نوع انسانی کے ساتھ همدردی اور رحمدلی سے پیش آتا ہے ایسا شخص پر امن روح کا مالک و مکین ہے اسکا دل بھٹی دل ہے ایک حدیث قدسی میں بیان ہوا ہے کہ دولت مادی اشیاء کی فراوانی کا نام نہیں بلکہ مطمئن نفس کا نام ہے پھر بائیل میں بھی ذکر ہوا ہے کہ جائے دولت و ثروت جمع کرنے کے نیک نام پیدا کرنا ضروری ہے (22:1 Proverb) ہماری زندگی کی مثال اس کائینات میں چند سیکنڈ کی ہے بہ نسبت وسیع کائینات کے جو ارب ہا ارب سالوں سے خلاء میں گردش کر رہی ہے وقت کے ایک لمحہ میں ہم آتے اور عدم کو روانہ ہو جاتے ہیں موت کا فرشتہ ہمارے انتظار میں ہے صحیح دولت دنیوی اشیاء اور جائیداد کے حصول میں نہیں بلکہ نیکی اور تقویٰ کے حصول میں مضمر ہے۔قرآن مجید میں اللہ پاک فرماتے ہیں قد أفلح من ترکی (87:15 ) پھر ایک اور جگہ ارشاد ہوتا ہے۔وافعلوا الخير لعلكم تُفْلِحُون ) سورة نمبر ۲۲ آیت (۷۸) پھر فرمایا فَإِن خَيْرَ الزَّادِ التَقویٰ ( سورۃ نمبر ۲ آیت (۱۹۸ نجمن فریکن جو امریکہ میں اٹھارویں صدی کا نامور سیاست دان اور سائینس دان ہو