گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 30 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 30

مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی کے ذریعہ) سے ضرور آزما لیں گے اور (اے رسول) تو ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے جن پر جب (بھی) کوئی مصیبت آتی ہے ) تو وہ گھبراتے نہیں بلکہ یه ) کہتے ہیں کہ ہم (تو) اللہ ہی کے ہیں اور اسی کے طرف لوٹنے والے ہیں بے شک صبر کا راستہ چکنا اور پھسلنے والا ہے مگر ہر روحانی مسافر کو اونچائی پر واقع طہارت کے قلعہ کی طرف جانے کے لئے اس پر چلنا اور ثابت قدم رہنا لازمی ہے کیونکہ خداوند کریم کے ہر پرستار اور فرمانبردار کا یہی نصب العین ہوتا ہے ا۔حضور ﷺ نے فرمایا مسلمانو اپنے گھروں میں نماز پڑھا کرو ان کو : مقبرے نہ مناؤ ۲۔حضور ﷺ نے فرمایا کہ خدا کے بند و علاج کروایا کرو کیونکہ خدا نے پڑھا ہے کے سوا ہر باری کی دوا پیدا کی ہے ۳۔حضور اقدس ﷺ نے فرمایا کہ اپنے بھائی (مسلمان) کے ساتھ حث نہ کیا کرو اور نہ اس سے ایسی دل لگی کرو ( جو اسکو ناگوار ہو ) اور نہ ایسا وعدہ کرو جس کو تم پورا نہ کر سکو