گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 27 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 27

۲۷ مشہور امریکی مصنف ٹامس جیفرسن نے کیا خوب کہا ہے ایک شخص کو دوسرے پر اس سے زیادہ کوئی فضیلت نہیں کہ وہ ہر حال میں خوش و خرم رہے۔ضبط نفس سے انسان میں سب سے افضل اور اعلیٰ صفت صبر کی پیدا ہوتی ہے قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے یا نهَا الذِّيْنَ آمَنُوا اصْبِرُو وَ مَا بَرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّهوَ الله لَعَلَكُم تفلحونه (سورة نمبر ۳۔آیت نمبر ۲۰۱) اے ایمان دارو - صبر سے کام لو اور دشمن سے بڑھ کر صبر دکھاؤ اور سر حدوں کی نگرانی رکھو اور اللہ کا تقوی اختیار کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ اپنے اندر ضبط نفس پیدا کرنا در حقیقت ایک زیر دست آرٹ اور اعلیٰ تعلیم ہے لیکن یاد رہے کہ اس تعلیم کا صرف اتنا ہی فائدہ ہو گا جتنا اس پر عمل کیا جائے گا ضبط نفس کوئی تحفہ نہیں بلکہ ایک زبر دست مجاہدہ ہے اور اس مجاہدہ کا ر از ذ ہنی ارتکاز ہے جس سے ٹھوس خواہش اور ذہنی تصورات کا پیدا ہوتا ہے جو ٹھوس چیزوں میں تبدیل ہو جائیں ہم ہی اپنی روح کے آرکیٹیکٹ ہیں۔اور ہمارا قادر مطلق خدا۔ہمارا پیارا خدا یقینا ہمار ا ر ہنما اور مددگار ہے