گلدستہٴ خیال — Page 104
۱۰۴ خدمت سے فیض یاب ہو ( حضرت میرزا نا صر احمد رحمتہ اللہ علیہ ) اے خدا اپنی بے پایاں محبت کی چادر میں مجھے بھی ڈھانپ لے میرے داغوں کو دھو دے۔میری سیاہ کاریوں کی غلاظت کو مکمل طور پر دور کر دے۔میرے نفس کو گناہ سے صاف کر کے شفاف مادے (زبور ) اے میرے پیارے خدا تو نے مجھے اتنا کچھ دیا صرف ایک اور چیز عطا کر۔شکر سے معمور دل ( جارج ہربرٹ ) رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَاحِمِين (قرآن پاك ) رَبِّ اهَبْ لِي زَرِيَّةً طَيِّبَةً (حضرت ابراهیم ) انِي مَسَّنِيَ الضَّرْ وَ أَنتَ اَرْحَمُ الرّاحمين ) حضرت ایوب - قرآن پاک ) یا خدا میرے بادشاہ مجھے سکھلا۔ہر چیز میں مجھے دکھلا جو کام بھی کروں۔تیری رضا کی خاطر کروں ( جارج ہر بٹ ) اے رحیم و کریم خدا تمام رحم اور برکت کا سر چشمہ تو ہے تو نے اپنی رحمت کے بھاری ہاتھ سے مجھ پر برکات نازل کیں۔تیری شفقت کے شیریں ثمرات مجھ پر ظاہر ہوئے تو شفیق چرواہے کی طرح کھلا تا دوست کی طرح پیار کرتا جیسے ماں بچے کا خیال رکھتی ایسا ہی تو ہمارا اسوچتا اور خیال رکھتا جو تجھ سے پیار کرتے تو ان سے پیار کرتا جس طرح تیرا مہربان ہاتھ میری ڈھال بنا اسی طرح میرے دل کو شکر کے جذبات سے وسیع کر دے تا تیری شفقت بھری محبت کی بارش تیرے خادم پر ہمیشہ برستی رہے تیری مہربانی مجھ پر اس قدر زیادہ ہو کہ میں گناہ سے باز رہوں تیرے احکامات پر بار یہ عمل رہوں۔تیرے نام کی برتری بیان کروں یہی میری زندگی کا مقصد ہو اور تیرے پر شوکت نام کو ابد الآباد تک جتار ہوں (جیر می ٹیلر ) خدا میرے دماغ میں ہو میری سمجھ میں ہو