گلدستہٴ خیال — Page 105
۱۰۵ خدا میری آنکھوں اور دیکھنے میں ہو خدا میرے دہن اور میرے بولنے میں ہو خدا میرے قلب اور میری سوچ میں ہو خدا میر ارفیق ہو اور وقت رخصت میرا ہم رکاب ہو ( ساروم پرائمر ) یارب ہمیں اپنا آقا بنے میں مدد فرماتا ہم دوسروں کی خدمت کر سکیں (پیٹرسن) فاطرِ السَّمَوتِ وَالأَرض أَنتَ وَلِي فِي الدُّنيا وَالآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسلِمًا وَ الْحِقْنِي بِالصَّالِحِين (حضرت یوسف") رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَم تَغفِر لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَا مِنَ الخسرین ( حضرت آدم اور حوا کی دعا ) اے خدا ہمارے دلوں کو نیک خیالات سے بھر دے تا یہ ہماری زندگی جنتی سکون سے بھر جائے ہم روزانہ زندگی میں اپنے کام اس مطمئن روح کی طرح انجام دیں جس نے خدا پیارے خدا کا محبت بھر انورانی چہرہ دیکھ لیا ہو (F۔B۔Meyer) اے خدا ہمیں نیک اعمال اور مطہر زندگی سے اپنی عبادت کر نیکی توفیق دے (کریسٹانا روزیٹی) الهم الغفِرلِى وَارحَمنِى وَاهْدِنِي وَا عَافِنِی وَارفَعنِي وَاجِبَر نِي وَارزَقَنِي ( دعا ) رَبِّ إِنِى لِمَا أَنزَلْتَ إِلَى مِنْ خَیر فقیر ( حضرت موسیٰ کی دعا) اے رب۔میرے نفس میں تری محبت کے سوا کوئی جذبہ نہ ہو ( Archbishop E۔Pusey) رَبِّنَا آتِنَا فِي الدُّنيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ( قرآنی دعا)