گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 95 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 95

۹۵ روزہ کا اصل مقصد کے اللہ تبارک و تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق مذہب اسلام میں روزہ کا اصل مقصد تقویٰ کا حصول ہے قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے : يَا ايْهَا الذِینَ آمَنوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصَيَامَ كَمَا كُتِبَ عَلى الذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُون - سورة ۲ آیت (۱۸۳) اے لوگو جو ایمان لائے ہو تم پر (بھی) روزوں کا رکھنا (اسی طرح) فرض کیا گیا ہے جس طرح ان لوگوں پر فرض کیا گیا تھا جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں تا کہ تم (روحانی اور اخلاقی کمزریوں سے ) جو۔ہر مسلمان کا مقصد اول اور دلی تمنا بھی یہی ہونی چاہئے جو اوپر بیان کی گئی ہے اپنے نفس کے ذاتی تجربہ سے ہمیں اپنے عیبوں اور کمزوریوں سے آگاہ رہنا چاہئے بلکہ ان کمز رویوں پر قابو پا کر اس زندگی کے اصل مقصد کو حاصل کرنا چاہئے جو کہ تقویٰ اور روحانی طہارت ہے انسان کو اپنی موجودہ حالت پر مطمئن نہیں ہونا چاہئے تقویٰ کے موضوع پر قرآن کریم میں اللہ پاک ارشاد فرماتے ہیں : ان اكرَمَكُم عِنْدَ الله الفلم (۴۹۔آیت (۱۴) اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز وہی ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے إِن خَيْرَ الزَادِ التَقَوَىٰ۔(۲) آیت (۱۹۸) اور (یاد رکھو کہ) بہترین زاد راہ تقویٰ ہے یہ بات تو ہر شخص پر روز روشن کی طرح واضح ہے کہ مسلمان کی زندگی کا اولیس مقصد تقویٰ کے لباس کا حصول ہے اس امر کا ذکر قرآن مجید میں یوں ہوا ہے وَلِبَاسُ التَّقْوَى ذَلِكَ خَير ( ) : آیت ۲۷) اور تقویٰ کا لباس (تو) سب سے بہتر لباس ہے رمضان المبارک کا مبارک مہینہ آن پہنچا ہے ہمیں پختہ عزم کے ساتھ اس کے روحانی فوائد سے ہر ممکن طور پر متمتع ہونا چاہئے۔کیونکہ اللہ جل شانہ نے اس مہینہ میں ان لوگوں کے