گلدستہٴ خیال — Page 61
جگہ نہ ہونے کی وجہ سے آپ نے فرمایا کہ بستر کمرہ میں لگا دیا جائے جہاں آپ نے سخت گرمی میں بڑی تکلیف کے ساتھ رات بسر کی منڈیر کا چھت پر نہ ہونا کوئی خطرہ کا باعث نہ تھا مگر آپ نے نبی کریم ﷺ کے فرمان کی نافرمانی کرنا پسند نہ فرمایا شاید کوئی اور شخص اس صورت حال میں فرمان نبوی کو نظر انداز کر دیتا مگر حضرت احمد نے ایسا نہ کیا اعلیٰ اخلاق کے پیدا کرنے میں چھوٹے چھوٹے مسائل و نکات پر مکمل توجہ دینا لازمی ہے محمد مصطفی احمد مجتبی ﷺ نے فرمایا ہے کہ گناہ وہ چیز ہے جو تمہارے دل میں کھٹکے۔اس چیز کو ترک کر دو جو تمہارے ذہن میں شک پیدا کرے خداوند قدوس ہمیں نیکی کے راستہ پر ثابت قدمی سے چلنے کی توفیق عطا فرمائے تا ہم اپنے ہر لفظ اور ہر فعل حتیٰ کہ اپنی سوچ پر بھی ہمیشہ کڑی نگاہ رکھیں پانچ سنہری باتیں ا انسان خود عظیم نہیں ہو تا بلکہ اسکا کردار اسے عظیم بنا دیتا ہے اچھا دوست تلاش کرنے کیلئے پہلے خود اچھے بن جاؤ حمد انسان اپنی زبان کے پردے میں چھپا ہوا ہے جو باتیں تم لوگوں کے سامنے نہیں کر سکتے انکے بعد بھی نہ کہو جب علم میں کمال پیدا ہوتا ہے تو گفتگو کم ہو جاتی ہے