گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 59 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 59

۵۹ اس دنیا کے مختلف ادوار میں جو انبیاء خدا کی طرف سے انسانی رشد و ہدایت کے لئے مبعوث ہوتے رہے ہیں مسلمان کیلئے ان کے بے گناہ ہونے پر یقین رکھنا جیادی عقیدہ کی حیثیت رکھتا ہے مسلمان اس بات پر بھی یقین رکھتا ہے کہ ان جملہ انبیاء کرام میں سے روحانی مرتبہ کے لحاظ سے سب سے عظیم اور افضل پیغمبر ہمارے پیارے رسول مقبول حضرت محمد مصطفی ﷺ ہیں۔آپ کو خدا نے انسانیت کی رشد و ہدایت کے لئے آخری اور ازلی قانون سے نوازا مسلمان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ آخری زمانہ میں خدائے تعالیٰ امام مہدی یا مسیح موعود کا ظہور فرمائیگا اس آنے والے مہدی کی بعثت کا مقصد یہ ہو گا کہ وہ مذہب اسلام میں ہونے والی جملہ غلطیوں۔تحریف اور بدعات کو جو وقت گزرنے کے ساتھ اسکی تعلیمات میں داخل ہو گئیں انکو دور کرے گا اور مذہب اسلام کی تعلیمات کی تجدید کریگا وہ تمام انسانیت کو اسلام کی طرف بلائیگا جو کہ چودہ سو سال قبل حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بعثت کا مقصد تھا جماعت احمد یہ عالمگیر کے بانی حضرت میرزا غلام احمد صاحب آف قادیان انڈیا نے ۱۸۸۹ء میں یہ دعویٰ کیا کہ مسیح کی بعثت پر احادیث میں مذکورہ پیش گوئی ان کی بعثت سے پوری ہو گئی ہے اللہ جل شانہ کی محبت اور عشق میں آپ اس قدر سرشار تھے کہ آپ اخلاقی معاملات میں دور بین طریق سے احتیاط فرماتے تھے آپ نے فرمایا مومن کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کردار اور اطوار کو اتنا اعلیٰ بنائے کہ دوسرے لوگ اسکے گرویدہ ہو جائیں ( ملفوظات جلد اول (۲۴۸ خدا کی اطاعت اور فرمانبرداری سے ایک قدم باہر نکلنے کو ہزار بلکہ لا انتا موت سے بڑھ کر اور دکھوں اور مصائب کا مجموعہ قرار دیتی ہے ( ملفوظات جلد سوم صفحہ ۱۸۲)۔تمام گناہوں سے کیا کبائر اور کیا صغائر سب سے چو کیونکہ گناہ ایک زہر ہے جسکے استعمال سے زندہ رہنا محال ہے ( ملفوظات جلد پنجم صفحہ ۱۲۵) سچے دل سے توبہ کرو تہجد میں اٹھو۔دعا کرو۔دل کو درست کرو