گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 43 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 43

۴۳ عشق الیک دنیا کی سب سے مستند کتاب قرآن کریم میں ایک کیا خوب دعا بیان ہوئی ہے ایاک نَعبْدْ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينَ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ہمیں یہ حکم ہے کہ ہم اس رب کریم کی ذات کے ما سوا دنیا کی کسی اور چیز سے زیادہ محبت نہ کریں اگر چہ یہ بات نا ممکن نظر آتی ہے مگر جلد ہی ہمیں یہ احساس ہو جاتا ہے کہ عشق الہی ایک ایسی زندگی کو جنم دیتا ہے جس سے زندگی خوشیوں ا اور ابدی نعمتوں سے اس قدر بھر پور ہو جاتی ہے کہ جنت ارضی کا سماں پیدا ہو جاتا ہے تمام ادیان میں انسانوں کو نصیحت کی گئی ہے کہ وہ اپنے خالق و مالک سے محبت کا تعلق پیدا کریں اور اسکی خدمت اور یاد میں اپنا وقت گزاریں یہ تعلیم کوئی نئی تعلیم نہیں ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خدا سے محبت اور عشق کی یہ حالت تھی کہ وہ اپنے فرزند ارجمند اسماعیل کو قربان کرنے کے لئے محض اس لئے تیار ہو گئے کہ یہ حکم خداوندی تھا حضرت موسیٰ پر جو دس احکامات نازل ہوئے ان میں سے دوسرا یہ ہے کہ تم اپنے خالق سے پوری دلجمعی سے پیار کرو گے اپنی روح اور اپنی پوری جان کے ساتھ 6:5 Deut حضرت داؤد نے خدا کو مخاطب ہو کر فرمایا ہے کہ اے میرے محسن خدا میں تیرا ہر فرمان پورا کر کے یک گونہ خوشی محسوس کرتا ہوں 40:8 Psalms پھر نئے عہد نامہ میں مذکور ہے کہ اپنا دل خدا کی محبت کے لئے پوری طرح وقف کردو 3:5 Thess اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی آخری اور مکمل کتاب میں ارشاد ہوا ہے میں نے انسان اور جن کو بے سود پیدا نہیں کیا ہے بلکہ اسکا مقصد میری عبادت کر نا ہے (سورۃ نمبر ۵۱ آیت ۵۷)۔اس آیت کریمہ کا یہ مفہوم نہیں ہے کہ خدا کی عبادت صرف نمازوں کے مقررہ اوقات میں کی جائے عبادت کے مفہوم میں انسان کا ہر خیال لفظ اور ہم عمل