گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 31 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 31

۳۱ اعمال صالحہ دنیا کی سب سے عظیم اور دائمی کتاب قرآن کریم میں ارشاد ہوا ہے فاستبقو الخیرات - ( سپاره ۲ آیت نمبر ۱۳۹) تمام مذاہب کے پیروکاروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اعمال صالحہ بجالائیں بائیبل میں لکھا ہے ایمان اعمال صالحہ کے بغیر مردہ تصور کیا جاتا ہے ایک اور جگہہ آیا ہے تمہاری نیکی بغیر کسی حد کے ہو متی ۵ آیت ۸ حضرت عیسی علیہ السلام نے تو یہاں تک فرمایا وہ لوگ جو تم سے نفرت کرتے ہیں ان سے بھی نیک طریق سے پیش آؤ۔متی ۵ آیت ۴۵ نیک کام بجا لانا اور دوسروں کی مدد کر نا زندگی کی جملہ خوشیوں میں سے اعلیٰ خوشی ہے جس سے نہ صرف نیکی کرنے والا بلکہ نیکی وصول کرنے والا دونوں محفوظ ہوتے ہیں نیک کام کرنے کے لئے انسان کو مثبت مواقع کی تلاش میں سرگرداں رہنا چاہئے بجائے اس کے کہ ہم کسی موقعہ کے انتظار میں رہیں بہتر تو یہ ہے کہ ہم خود اس کو تلاش کر کے سرگرم عمل ہو جائیں مثلا انسان ایسے بیمار لوگوں یا تنہا زندگی گزارنے والے (جیسے بیوہ خواتین وغیرہ) افراد کی فہرست تیار کر سکتا ہے جو ہماری ملاقات یا خط موصول ہونے پر یک گونہ خوشی محسوس کر سکتے ہیں بعض اور لوگ ایسے بھی ہوں گے جو ہماری رہنمائی، ہمدردی یا حوصلہ افزائی کے خواہاں اور مستحق ہیں کہنے کا مقصد یہ ہے کہ نیکی کرنیکا کوئی نہ کوئی طریقہ تلاش کیا جا سکتا ہے آئیے ہم ایسے مواقع تلاش کریں اور اپنی طاقت و وسعت کے مطابق دوسروں کی مدد کریں نیک اعمال مجالینا قرآن پاک میں بنیادی احکامات میں سے ایک اہم حکم ہے قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے يَا مُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَونَ عَنِ المُنكَر۔پھر ایک اور جگہہ ارشاد ہوا ہے نا استبقو الخیرات ( سورۃ نمبر ۲ آیت ۱۴۹)۔پھر ایک حدیث مبارکہ یہ بھی ہے نیک کام سر انجام دینے میں کوئی موقعہ ضائع نہ