گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 154 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 154

۱۵۵ لکھتے رہے جنوں میں ہے بغیر احمد آرچرڈ کی ذات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے آپ جماعت احمد یہ عالمگیر کے سب سے پہلے انگریز مبلغ اسلام اور پہلے یورو چین واقف زندگی ہیں۔آپکے وقف کا عرصہ ۵۲ سال پر محیط ہے جس میں سے آپ نے ۱۸ سال انگلینڈ میں ۲۰ سال سکاٹ لینڈ میں اور ۱۴ سال ویسٹ انڈیز کے مختلف ممالک ٹرینیڈاڈ۔گیانا۔اتنی گوا اور گریناڈا میں گزارے۔دو سال قبل آپ ریٹائر ہوئے ہیں آرچرڈ صاحب کی پیدائش ۲۶۔اپریل ۱۹۲۰ء کو انگلستان کے جنوبی علاقہ کے قصبہ ٹور کی میں ہوئی آپکے والد ڈاکٹر تھے اور والدہ نرس تھیں آپ تین بھائی تھے سب سے بڑا بھائی دوسری عالمگیر جنگ میں بحری جہاز کے ڈونے سے رحلت کر گیا جبکہ اس سے چھوٹا بھائی فادر بال آرچرڈ جو Warley - W۔Midland میں رومن کیتھولک پادری تھا وہ اخبار ڈیلی گراف -۱۲۔فروری ۲۰۰۰ صفحہ ۱۰ کی رپورٹ کے مطابق اپنے چرچ کے اندر ستمبر ۱۹۹۸ میں قتل کر دیا گیا بوقت وفات اسکی عمر ۸۰ سال تھی۔ایک بھائی عیسائیت کا مبلغ اور ایک مبلغ اسلام آرچہ ڈ صاحب کے قبول اسلام کے بعد انکی زندگی میں جو تغییر رونما ہوا اس بارہ میں آپ فرماتے ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ صرف مال چنداں خوشی اور قناعت نہیں دے سکتا امن اور سکون خشنا خدا تعالی کے ہاتھ میں ہے اور میں یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کے آج مجھے وہ ذہنی اطمینان اور سکون قلب میسر ہے جو ایک زمانہ میں میرے خواب و خیال میں بھی نہ تھا۔احمدیت کے طفیل ایک اور تغیر جو میری زندگی میں رونما ہوا وہ نمازوں کی باقاعدہ ادائیگی ہے خدا تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے : ذکر الہی سے قلوب طمانیت حاصل کر سکتے ہیں (۲۹ : ۱۳) میں ابھی اس میدان میں مبتدی ہوں لیکن میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریروں اور ملفوظات سے بہت کچھ پایا ہے مجھے اس بات پر سخت تعجب ہوتا ہے کہ مسلمان کہلانے والا ایک شخص جو خود کو آنحضرت ﷺ کی طرف منسوب کرتا ہو وہ خدا تعالی کے اس حکم کی نافرمانی کیونکر کر سکتا ہے اور فرض نمازوں کی ادائیگی سے کیسے غافل رہ سکتا ہے مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک دفعہ جب میں اسلام لانے کے بعد قادیان گیا تھا میں نے مسجد مبارک کے باہر نوٹس بورڈ پر حضرت خلیفہ السیح الثانی کا یہ ارشاد پڑھا کہ جس شخص نے گذشتہ دس برسوں میں ایک نماز بھی عمد ا چھوڑی وہ سچا احمدی نہیں کہلا سکتا ( عظیم زندگی صفحہ ۱۰) آرچہ ڈ صاحب کے قبول اسلام کی ایمان افروز داستین اس کتاب میں پیش کی گئی ہے آپ نہ صرف ایک کامیاب