گلدستہٴ خیال — Page 121
۱۲۱ سے یاد کرو کیونکہ ایمان کے بعد اطاعت سے نکل جانا ایک بہت برے نام کا مستحق بنا دیتا ہے (یعنی فاسق کا) اور جو بھی تو بہ نہ کرے وہ ظالم ہو گا (سورۃ ۴۹ آیت (۱۲) اے ایمان والو گمان کرنے سے چھو کیونکہ بعض گمان گناہ بن جاتے ہیں اور تجسس سے کام نہ لیا کرو اور تم میں سے بعض بعض کی غیبت نہ کیا کریں کیا تم میں سے کوئی اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کریگا (اگر یہ بات تمہاری طرف منسوب کی جائے تو) تم اسکو نا پسند کرو گے اور اللہ کا تقوی اختیار کرو اللہ بہت ہی توبہ قبول کرنے والا (اور) بار بار رحم کر نیوالا ہے (آیت نمبر ۱۳) ہم میں سے کوئی بھی کامل انسان نہیں ہے دوسروں سے سلوک و تعلقات قائم کرتے وقت اس بات کو ہمیشہ ذہن نشین رکھیں اس سے یہ مراد نہیں کہ ہم ان کے گناہوں یا غلطیوں کا برا نہ منائیں مگر اسکے ساتھ ہم ان سے تحقیر آمیز سلوک بھی نہ کریں کیونکہ یہ اخوت کے درخت کی جڑ پر کاری ضرب لگاتا ہے عاجزی اور کم مائیگی کا احساس ہمارے اندر دوسروں کیلئے ہمدردانہ اور رحمدلانہ سلوک کے جذبات پیدا کرے بجائے اسکے ہم دوسروں کی تحقیر کریں۔اگر کوئی توہین کا ہدف ننے کا زیادہ مستحق ہے تو وہ پہلے ہماری اپنی ذات ہے