گلدستہ

by Other Authors

Page 61 of 127

گلدستہ — Page 61

41 ہاتھ باندھنا بھی جائز ہے۔سات تکبیروں کے بعد ہاتھ باندھ کر قرآت پڑھو اور دوسری رکعت میں قرأت پڑھنے سے پہلے پانچ تکبیریں کہو۔ہر دو رکعت میں علاوہ مقررہ تکبیروں کے بارہ تکبیریں زائد ہیں۔عیدگاہ کو ایک راستہ سے جانا اور دوسرے راستہ سے واپس آنا مسنون ہے۔بارش کے سبب عید گاہ میں اگر عید کی نماز نہ پڑھی جا سکے تو مسجد میں یا دوسرے دن بھی یہ نماز پڑھی جاسکتی ہے۔خطبہ عید نماز کے بعد ہوتا ہے۔عید کے دن جب ایک دوسرے سے ملیں تو یہ دعا پڑھیں : تَقَلَ اللَّهُ مِنَّا وَمِنْكَ عید ہر کے دنوں میں کثرت سے یہ تکبیرات پڑھیں اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ اكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْد