گلدستہ — Page 4
اس کتاب کی تیاری میں سیکرٹری شعبہ اشاعت محترمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ اور سیکرٹری اصلاح دار شاد محترمہ بشری داؤد صاحبہ کی بھر پور کوشش شامل حال ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں جزا ہائے خیر سے نوازے۔کان الله معهما - خدا کرے مجاہد مائیں ان کتب سے فائدہ اٹھا کر بچوں کی احسن رنگ میں تربیت کریں۔اور حضور انور خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے نعرہ پیچھے احمدی کی ماں زندہ باد کی حقیقی حقدار قرار پائیں۔قارئین کرام آپ کے ہاتھوں میں موجود کتاب کی ایک مرتبہ محترمہ بشری داؤد صاحبہ ۲۰ جولائی ۹۹۳ار کو وفات پا گئی ہیں۔آپ سے درخواست ہے کہ مرحومہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔خدا تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔آمین اللهم آمین۔