گلدستہ

by Other Authors

Page 3 of 127

گلدستہ — Page 3

بِسْمِ اللهِ الرَّجُنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ لجنہ اماء الله نے صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر ننھے بچوں کے لئے نصاب تیار کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔الحمد للہ اس سلسلہ کی تین کتب کو نسپل ، فنچہ اور گل منظر عام پر آچکی ہیں۔اب چوتھی کتاب دس سے تیرہ سال کے بچوں کے لئے گلدستہ کے نام سے تیار ہوئی ہے۔حقیقت میں یہ کتاب گل ہائے رنگا رنگ کا مجموعہ ہے گلاب کی خوشبو اس میں اس طرح شامل ہے کہ اللہ تعالے کے کلام پاک کا پاره السعر نصف آخر، حضرت میر محمد اسحاق ( اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو) کے ترجمہ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔سیرت آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم (سوال و جواب کی صورت میں)۔سیرت خلفائے راشدین رضی اللہ تعالے عنہم کے علاوہ چند تربیتی مضامین سے مزین ہے۔