گلدستہ — Page 28
۲۸ قرآن مجید قرآن خدا نما ہے خدا کا کلام ہے بے اس کے معرفت کا چین نا تمام ہے ماں۔قرآن پاک کی تلاوت سے پہلے أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پڑھنالازمی ہے۔قرآن پاک ، پاک ہاتھوں سے پاک جگہ پر رکھ کر اور پاک دل سے پڑھنا چاہیے۔چہ۔پاک دل سے کیا مطلب ہے ؟ ماں۔پاک دل کا مطلب ہے اس یقین کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ کا سچا کلام ہے۔قیامت تک کے لئے مکمل ہدایت ہے۔اس میں جو احکام ہیں اُن پر عمل کرنے سے اور جن باتوں سے منع کیا گیا ہے انہیں چھوڑنے سے خدا خوش ہوتا ہے اور ثواب ملتا ہے۔بچہ۔ثواب یا عذاب مرنے کے بعد ملے گا۔ماں۔ایسا ہے بچے کہ قرآن پاک میں بار بار مثالیں دے دے کر، کہانیاں اور واقعات سنائنا کر انسانوں کے لئے اور قوموں کے لئے بھلائی کے راستے